مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ معروف اینکرپرسن جاویدچودھری اورحبیب اکرم کےدرمیان لائیوٹاک شوکےدوران گرماگرم بحث چھڑگئی اورسخت جملوں کاتبادلہ ہوا۔
ایکسپریس نیوزپرجاویدچودھری کےپروگرام کل تک میں اینکرپرسن نےسینئرتجزیہ کاراورصحافی حبیب اکرم سےپوچھاکہ 9مئی کےہنگاموں میں ملوث لوگوں کی سی سی ٹی وی کی مددسےشناخت ہوچکی ہے،پکڑےجانےوالےاعتراف کررہےہیں کہ انہیں واٹس ایپ کےذریعےپیغامات بھیجےگئے، ہم جذبات کی رومیں بہہ گئےاورہم سےوہ سب ہوگیا۔ کیاایسےلوگوں کومعاف کردیناچاہیے؟
حبیب اکرم نےجاویدچودھری کےاس سوال کےجواب میں کہاکہ پولیس حراست میں کسی ملزم کےبیان کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔ ملوث افرادکوضرورسزاملنی چاہیےلیکن وہ لوگ جوکسی قسم کی توڑپھوڑمیں ملوث نہیں اورمحض اس وجہ سےپکڑےگئےکہ وہ اس وقت کسی وجہ سےموقع پرموجودتھے،یاوہاں تماشہ دیکھنےکھڑےہوگئے۔ حتیٰ کہ وہاں سےبھی لوگوں کواٹھالیاگیاجہاں کوئی دفاعی تنصیبات ہیں ہی نہیں۔
اس پرجاویدچودھری نےحبیب اکرم سےپوچھاکہ کیاآپ کےپاس ایسےلوگوں کی فہرست ہےجوبےگناہ ہیں اورپکڑےگئےہیں؟
اس سوال پرچبھتاہواجواب دیتےہوئےحبیب اکرم نےکہاکہ جاویدچودھری صاحب آپ کےسوال کی داددیتاہوں،لیکن اگرمیں آئی جی ہوتاتومیرےپاس ضرورایسی کوئی فہرست ہوتی۔
جاویدچودھری نےجواب دیاکہ حبیب صاحب اگرکوئی فہرست نہیں توپھرسنی سنائی باتیں ہیں سب۔ اگرمیں کہہ دوں کہ ہنگامہ کرنےوالےسارےلوگ افغانی تھے۔ مجھےاپنی بات کوثابت بھی توکرناہوگا؟ صرف کہنےسےکیاہوگا۔
جاویدچودھری کی یہ بات سن کرحبیب اکرم غصےمیں آگئےاورکہاکہ آپ میرےصحافتی کوائف کوچیلنج کررہےہیں لیکن کیاآپ جوکچھ کہہ رہےہیں وہ فتویٰ ہے؟ وہ سوال جوآپ کوآئی جی سےیاعامرمیرسےکرناچاہیےتھا،وہ آپ مجھ سےکررہےہیں۔ میں اس پرآپ کودادہی دےسکتاہوں۔