Home / اسلام آباد: لیڈی کانسٹیبل کی پراسرارخودکشی

اسلام آباد: لیڈی کانسٹیبل کی پراسرارخودکشی

Islamabad lady constable suicide

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لیڈی کانسٹیبل کی پُراسرار موت نےجہاں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ہلچل مچادی وہیں بہت سےسوال بھی کھڑےکردئیے۔

برطانوی خبررساں ادارےکےمطابق اقرا کوجب جمعےکوہسپتال لایاگیاتو ان کی حالت خاصی تشویشناک تھی کیونکہ انھوں نےکیڑے مار دواکھا رکھی تھی۔ ڈاکٹرنےان کی جان بچانےکی سرتوڑکوشش کی لیکن لیڈی کانسٹیبل جانبرنہ ہوسکیں۔

آئی جی اسلام آباد نےکانسٹیبل اقراکی خودکشی کی وجوہات جاننےکیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرِ نگرانی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہےجو 12 گھنٹوں میں رپورٹ دے گی۔

کراچی یونیورسٹی سے امتیازی نمبروں سے گریجویشن کرنے والی اقرا کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تھا،والدین کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ اقرانے2019 میں اسلام آباد پولیس میں ملازمت اختیارکی تھی۔

اقرا اسلام آباد میں اپنے ایک رشتہ دار ایس پی ٹریفک پولیس عارف شاہ کے گھررہتی تھیں۔ عارف شاہ ہی اقراکوپولی کلینک لے کر گئے تھے، جہاں ایک گھنٹےبعدان کی موت واقع ہو گئی۔

عارف شاہ کےمطابق جمعے کو وہ گھر پر ہی تھے جب اقرا گھر میں داخل ہوئیں اورالٹیاں کرنی شروع کردیں۔ عارف شاہ اقراکوپولی کلینک ہسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹرز نے تقریباً پونے گھنٹے تک ان کی جان بچانے کی کوشش کی۔

عارف شاہ کےمطابق اقراکےگھروالےان کی ملازمت کےخلاف تھےاورچاہتےتھےکہ وہ استعفیٰ دیکرواپس کراچی آجائے۔ اقرانےوالدہ سےجلدملازمت چھوڑکرواپس آنےکاوعدہ کیاتھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اقرا کی موت کے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے آئی جی اسلام آباد نے چار رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی ہے، جس کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز ملک اویس کر رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

pti jalsa minar e pakistan

پی ٹی آئی جلسےمیں دہشت گردی کاالرٹ جاری

ویب ڈیسک ۔۔ انسداد دہشت گردی فورس سی ٹی ڈی نے تحریک انصاف کے مینار …