ویب ڈیسک ۔۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا "سعودی عرب وژن 2030” پروگرام ریاست کو ایک روایتی اور قدامت پسند اسلامی ملک سےجدید دنیاکاحصہ بنارہا ہے۔
اس کی تازہ ترین مثال کہ مملکت اپنی تصویر کو جدید بنا رہی ہے دبئی ایکسپو 2020 سےآیا جہاں سعودی عرب پویلین نے دو اعزازی ایوارڈزکے علاوہ بہترین پویلین کیٹیگری کاایوارڈجیتا۔ یہ ایوارعالمی شہرت یافتہ میگزین ایگزیبٹرکے انتخاب کےبعددئیےجاتےہیں جوجوہرایڈیشن کےدوران دئیےجاتےہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے پویلین نے لارج سویٹ کیٹیگری میں بہترین پویلین کا ایوارڈ جیتا، ساتھ ہی بہترین بیرونی ڈیزائن اور بہترین ڈسپلے کا اعزازی ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
سعودی پویلین نے یو ایس گرین بلڈنگ کونسل کی طرف سے میں پلاٹینم سرٹیفکیٹ جیتا، اور اس کے پاس تین گنیز ورلڈ ریکارڈز بھی ہیں۔
دنیاکاامیرترین آدمی اصل میں بہت {غریب} ہے
ایکسپو 2020 دبئی کےوزٹرزپچھلے اکتوبر میں اس کےآغاز کے بعد سے سعودی پویلین کے سحر میں مبتلا ہیں۔ یہ منفردتجربہ مملکت سعودی عرب کے ماضی، حال اورمستقبل کو ایک متاثر کن سفر میں دکھاتا ہے جو ٹیکنالوجی کو علم اور تخلیقی فنون کے ساتھ ملاتا ہےجو مملکت کی ترقی اورخوشحالی کی عکاسی کرتےہیں۔
سعودی پویلین دن کے وقت ویسا نظر نہیں آئے گا جیسا کہ رات کو نظر آئے گا۔ دن کو ایک شاندار آئینے میں اپنا عکس تلاش کریں اور رات کو اپنے آپ کو ایک شاندار تماشے میں غرق کریں۔
اس کے آغاز کے بعد سے چالیس لاکھ سے زیادہ زائرین اس سائٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔