ویب ڈیسک ۔۔ انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 2022 میں آئی اوایس کے لیے اپنا پہلا بیٹا متعارف کرانا شروع کرادیا ہے۔
واٹس ایپ ٹریکرویبیٹاانفوکی ایک حالیہ تلاش کے مطابق، واٹس ایپ صارفین آئی فون کے لیے آنے والی اپ ڈیٹ میں میسج نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ صارفین کی پروفائل تصویریں بھی دیکھ سکیں گے۔ ویبیٹاانفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق، نیا فیچرکےساتھ صارفین کو کسی شخص یا گروپ کی جانب سے پیغام موصول ہونےپرنوٹیفکیشن کےساتھ بھیجنے والے کی ایک چھوٹی تصویربھی دیکھنےکوملےگی۔
ویبیٹاانفوکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آئی اوایس 15 پر صرف چند بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے۔ جو لوگ بیٹا پر ہیں اور نئے فیچر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں انہیں مخصوص اطلاعات میں پروفائل فوٹو ڈسپلے کرتے وقت کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن یہ مسائل اس وقت حل ہو جائیں گے جب یہ فیچر عوام کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
واٹس ایپ نےگزشتہ ہفتے آئی اوایس صارفین کے لیے بیٹا ورژن 2.22.1.1 متعارف کرایا جوصارفین کو ایپ کے اندر کمیونٹیز بنانے کی اجازت دے گا۔ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسی طرح کا فیچر پہلے دیکھا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق، واٹس ایپ پر کمیونٹی کا ایک نام اور ایک تفصیل ہے، جو کہ گروپس کی طرح ہے۔ نام بنانے اور تفصیل لکھنے کے بعد، صارفین کو ایک نیا گروپ بنانے یا 10 گروپس تک لنک کرنے کا آپشن ملے گا۔ کہا جاتا ہے کہ واٹس ایپ ایڈمنز کے لیے کمیونٹی کے اندر خود بخود ایک "‘اعلان گروپ’ بناتا ہے۔ اس کا استعمال ایک ہی وقت میں تمام لنک شدہ گروپس میں ایک پیغام کوشئیرکرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
ابھی حال ہی میں ریڈروف کے نام سے ایک واٹس ایپ سکینڈل سامنے آیا جوواٹس ایپ پر کچھ دنوں سے گردش کرتارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، دھوکہ باز واٹس ایپ اسکام کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے ذاتی اور مالیاتی ڈیٹا جیسے بینک اور کارڈ کی تفصیلات چھین رہے ہیں۔ سپام لنک آئی اوایس اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے ساتھ ونڈوز پی سی کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔