کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 6:12 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ژاومی کاریڈمی نوٹ 11 – درمیانی رینج کابہترین موبائل فون

ژاومی کاریڈمی نوٹ 11 – درمیانی رینج کابہترین موبائل فون

XIAOMI's Redmi Note 11 - Best Mid-Range Mobile Phone

ویب ڈیسک ۔۔ حال ہی میں نےژاءومی نے اپنی فلیگ شپ ریڈمی نوٹ سیریزکے تحت ایک بالکل نئی ڈیوائس ریڈمی نوٹ11 لانچ کی ہے۔ یہ فون اپنے کیمرہ سسٹم میں طاقتور اپ گریڈلایاہے۔چارجنگ کی رفتار، ڈسپلے،فلیگ شپ سطح کے اسمارٹ فون کی کارکردگی کو پہلے سے زیادہ قابل رسائی بناتے ہیں۔ ڈسپلے بغیر کسی رکاوٹ کےشئیرنگ اوردیکھنے کے تجربے کوبہترین بناتےہیں۔

نیا ریڈمی نوٹ 11، 90میگاہرٹزریفریش ریٹ متعارف کراتاہےجس کامطلب ہےاسکرین پر ایک بہترین تجربہ۔ وقفہ سے پاک ٹرانزیشنز اور مجموعی طور پر ہموار اینیمیشنز کے ساتھ زیادہ سےزیادہ شیئرکرنےاوردیکھنےکی خوبیاں اس فون کواوربھی پرکشش بناتی ہیں۔ اس کا ایملڈڈسپلے ایک بہت ہی خاص چیزہے۔ نوٹ 11 میں 5,000 ایم اےایچ بیٹری ہے جو نہ صرف 33 ڈبلیوفاسٹ چارجر کے ساتھ تیزی سے چارج ہوتی ہے بلکہ زیادہ دیر تک چلتی ہے۔ جی ہاں! اسے چارجر سےلگانےکی فکرچھوڑیں اوراپنے اردگرد کی زندگی کو زیادہ کوزیادہ سےزیادہ محفوظ بنائیں ۔

چینی کمپنی کی پہلی ایس یووی گاڑی پاکستان میں متعارف

اپنے غیر معمولی خوبیوں کےحامل فون کے اجراء کا جشن مناتے ہوئےریڈمی نوٹ 11 سیریزنےاس فون کےٹی وی کمرشلزکیلئےٹیم 11 کوہائرکیاہےجوچندباہمت اورپرجوش نوجوان افراد کا ایک گروپ ہے، جنہوں نے سامنےآنےوالےتمام چیلنجزپرقابوپایاہے۔ اور چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔ ٹیم 11 میں احد رضا میر، صحیفہ جبار، حسیب مرزا، دی براڈ بوائے وغیرہ جیسے نام ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے والوں کا یہ پول برانڈ بیداری میں اضافہ کرے گا اور اس حقیقت کا ثبوت ہوگا کہ چیلنجز ہی آپ کو مضبوط بناتے ہیں۔

میزان بنک:کونٹیکٹ لیس ادائیگیوں کانظام متعارف

اس موبائل کی لانچ کےساتھ کمپنی صارفین کویہ پیغام دیتی ہےکہ زندگی آپ پر جو کچھ بھی ڈالتی ہے، چاہے وہ ایک تصویر حاصل کرنا ہو یا حقیقت میں باہر نکل کر پہاڑوں کو فتح کرنا، انتہائی قوت ارادی اورریڈمی نوٹ11 کی معاون خصوصیات کے ساتھ سب کچھ ممکن ہے۔

ریڈمی نوٹ 11کی بیٹری ایک بارفل چارج ہونےکےبعد20گھنٹے تک نان اسٹاپ چلتی ہےاورموبائل ڈیٹابھی ہروقت آن رہتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR plans to conduct physical surveys

ایف بی آرفزیکل سروےکرےگا

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےنئے ٹیکس اصلاحاتی منصوبے کے …