ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نےغیرملکیوں کے لیےبڑےریلیف کااعلان کرتےہوئےرہائشی ویزا اور ورک پرمٹ سے متعلق دستاویزات کی تیاری کی مدت میں کمی کردی ہے۔
یہ پیشرفت ورک بنڈل فیزٹوکےسلسلےمیں سامنےآئی ہےجس کےتحت اب ریزیڈینسی ویزااورورک پرمٹ کیلئےدستاویزات کی تیاری کیلئےوقت 30دنوں سےکم کرکے5دن کردیاگیاہے۔
ورک بنڈل نامی اسکیم کامقصدآجراوراجیردونوں کیلئےآسانیاں پیداکرناہے۔ اس سےنئےملازمین کوہائرکرناآسان ہوگااورجوپہلےسےکام کررہےہیں ان کیلئےورک پرمٹ وغیرہ کوری نیوکرناپہلےکی نسبت بہت آسان ہوجائےگا۔
ورک بنڈل کوابتدائی طور پر مارچ میں دبئی میں متعارف کرایا گیالیکن پھراس کادائرہ دیگراماراتی ریاستوں تک بڑھادیاگیا۔ ورک بنڈل کےدوسرےمرحلےمیں 6لاکھ کمپنیوں اور70لاکھ سےزائدملازمین کوکورکیاجائےگا۔ تیسرےمرحلےمیں گھریلوملازمین کااحاطہ کیاجائےگا۔
ورک بنڈل کےدوسرے مرحلےمیں پیچیدہ طریقہ کارکوآسان بنادیاگیاہے۔ مثال کےطورپراب ورک پرمٹ اورریزیڈنسی ویزاکیلئےبہت سےکام اب ایک پلیٹ فارم پرآسانی کئےجاسکیں گے۔
اس وقت آپ ورک بنڈل تک یواےای کی آفیشل ویب سائٹ کےذریعےرسائی حاصل کرسکتےہیں۔ اس کےعلاوہ ایک موبائل ایپ بھی لانچ کی جائےگی۔ یہ بہت آسان ہےاوراس میں آپ سےتمام معلومات ایک ہی بارپوچھی جائیں گی اوران معلومات یاضروری ڈیٹاکوآپ تمام سروسزکیلئےاستعمال کرسکیں گے۔ اس سےعوامی خدمات کےکاموں کونمٹانےمیں پہلےکی نسبت بہت تیزی آجائےگی۔