Home / ورلڈکپ کےبعدبولوں گا: شاہدآفریدی

ورلڈکپ کےبعدبولوں گا: شاہدآفریدی

Shahid Afridi to reveal about Pak cricket team

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمیچ میں بھارت کےہاتھوں ہارکےبعدقومی ٹیم شدیدتنقیدکی زدمیں ہے۔ سابق کپتان شاہدآفریدی توٹیم کےخلاف پھٹ ہی پڑے۔ بولےورلڈکپ ختم ہونےکےبعدوہ ٹیم کی اندرونی کہانی سامنےلےکرآئیں گے۔

ایک ٹیلی وژن پروگرام میں بات کرتےہوئےبوم بوم آفریدی نےکہاوہ بہت کچھ جانتےہیں لیکن آن ائیرکھل کربات کرناممکن نہیں۔ ہماری سلیکشن کمیٹی اور بورڈ نےبڑی غلطیاں کی ہیں اورنتیجہ آج ٹیم کی موجودہ حالت کی شکل میں ہمارےسامنےہے۔

شاہدآفریدی نےکہاٹیم کےاندرماحول کیسارکھناہے،اس کی ذمہ داری کپتان پر عائد ہوتی ہے، کپتان یا تو مثبت ماحول بناتا ہے یا اسے بگاڑ دیتا ہے۔

شاہد آفریدی نے بھارتی ٹیم کی مستقل مزاجی، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور گراونڈ میں پروفیشل رویٸے کو پاکستان کیخلاف بڑا فرق قرار دیااورٹیم میں تبدیلیوں پرزوردیاتاہم یہ امیدبھی دلائی کہ پاکستان ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوا، امید ابھی باقی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …