Home / ٹوئٹرلارہاہےزبردست فیچرز

ٹوئٹرلارہاہےزبردست فیچرز

Twitter new features

ویب ڈیسک ۔۔ ایلون مسک جب سےٹوئٹرکےمالک بنےہیں، تب سےوہ اس میں تبدیلیاں کرنےمیں لگےہوئےہیں۔ اسی سلسلےمیں انہوں نےٹوئٹرکےمشہورلوگویعنی چڑیاکوتبدیل کرکےاس کی جگہ ایکس لگادیاہے۔ کہاجارہاہےکہ ٹوئٹرآنےوالےدنوں میں کچھ حیرت انگیزفیچرزپیش کرنےجارہاہے۔

ایلون مسک اپنےورژن "سب کچھ” کوسامنےرکھتےہوئےٹوئٹرمیں تبدیلیوں کامشن جاری رکھےہوئےہیں۔ ان تبدیلیوں کے بعد ٹوئٹرصارفین ٹوئٹرپربات چیت،خریداری، تفریح، میل ملاقات اورآن لائن ادائیگی کرسکتےہیں۔

چین کی ایپ وی چیٹ کےبعد،مسک چاہتےہیں کہ وہ ٹوئٹرکوایسی شکل دیں کہ یہ روزمرہ زندگی کےمعاملات میں لوگوں کےکام آسکے۔ کچھ لوگوں کےخیال میں مسک اسے”آل ان ون فنانشل پلیٹ فارم” کی شکل دینےمیں دلچسپی رکھتےہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹوئٹرمیں ہونےوالی تبدیلیوں کےبعدلوگ آن لائن کلاسز بک کرنےکےساتھ ساتھ بل ادا کر سکیں گے،گروسری کا آرڈردے سکیں گےاوران کےعلاوہ بھی بہت کچھ کرسکیں گےجودیگرایپس پردستیاب ہے۔

تبدیلیوں کےبعدٹوئٹردیگرمالیاتی اورآن لائن بکنگ ایپس کو مشکل وقت دے سکتی ہے اوراس کادائرہ دوسرے علاقوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔

صارفین جلد ہی میٹا ایپس کی طرح ٹوئٹرپربھی آڈیواورویڈیو کالزکے قابل ہو جائیں گے، اس کےعلاوہ وہ آن لائن ادائیگیاں کرسکیں گےاورنوکری کی آسامیوں کے لیے بھی درخواست دینےکےقابل ہونگے۔

ٹوئٹرپرگیمنگ اسٹریمنگ پلیٹ فارم جلد ہی دستیاب ہوں گے جبکہ سنگلز کے لیے اچھی خبر ہے کیونکہ ایپ ڈیٹنگ کی خصوصیات بھی پیش کرنےجارہی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ صارفین یوٹیوب اورفیس بک کی طرح پیسہ کمانےکےلیےاپنےموادکومنیٹائزبھی کرسکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

divorce ratio in KSA

سعودی عرب: طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کےحوالےیہ حیران کن اوریقین …