Home / لیڈی کانسٹیبل نےباپ کوبھی نہ چھوڑا ۔۔

لیڈی کانسٹیبل نےباپ کوبھی نہ چھوڑا ۔۔

Lady traffic constable fines father

ویب ڈیسک ۔۔ سچی لگن سےفرض کی ادائیگی میں مشغول ایک لیڈی ٹریفک کانسٹیبل نےقوانین کی خلاف ورزی پراپنےوالدکوبھی نہ بخشا۔

کانسٹیبل سمیرا صدیق اس وقت خبروں کی زینت بنی جب چونیاں کے قریب قصور روڈ پر چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کرتےہوئےانہوں نےبغیرہیلمٹ ایک موٹرسائیکل سوارکوروکا۔ وہ موٹرسائیکل سوارجب قریب آیاتوپتاچلاکہ وہ تواس لیڈی کانسٹیبل کےوالدہیں۔ سمیراچاہتی تواپنےوالدکوجانےدیتی لیکن اس نےفرض کی ادائیگی مقدم جانتےہوئےاپنےوالدکوہیلمٹ نہ پہننےپرجرمانےکاٹکٹ جاری کیا۔ سمیرا نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور وہ کبھی کسی کے ساتھ اپنے تعلقات کوڈیوٹی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گی۔

سمیراکےوالدنےاپنی بیٹی کےاس اقدام کوسراہتےکہاکہ انہیں اپنی بیٹی پرفخرہے۔ قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے لیڈی کانسٹیبل کی پیشہ ورانہ مہارت اور خلوص کی تعریف کی جبکہ ان کے ساتھی کانسٹیبلز نےبھی ان کوخوب سراہا۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …