Home / کیلےکھانےکی سزاملک بدری

کیلےکھانےکی سزاملک بدری

Eating banana TikTok controversy

ویب ڈیسک ۔۔ کیلےکھانےکی متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعدترک حکومت نےکم از کم سات شامی تارکین وطن کو گرفتار کر کےان کے خلاف ملک بدری کی کارروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہےکہ ترکی میں سات شامی مہاجرین پر ٹِک ٹاک چیلنج کے تحت ’اشتعال انگیز‘اندازمیں کیلےکھانےکی ویڈیووائرل کرنےکاالزام لگایاگیاہے۔

تفصیلات کےمطابق ترکی میں بطورمہاجررہائش پزیرکچھ شامی باشندوں نےدنیابھرمیں موجودشامی شہریوں کےساتھ ایک کیلےکھانےکےچیلنج میں حصہ لیااوراس ویڈیوکوبعدمیں ٹک ٹاک پروائرل کردیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہےکہ شامی باشندوں نےکیلےکھانےکی یہ ویڈیوایک ترک شہری کی اس ویڈیوکےجواب میں بنائی جس میں وہ کہتاہےکہ اب توترکوں کیلئےکیلےکھانابھی مشکل ہوگیاہےجبکہ شامی لوگ تودرجنوں کیلئےخریدکرکھاسکتےہیں۔

اس ویڈیوکودیکھ کربظاہرایسالگتاہےکہ جیسےترک شہریوں کامذاق اڑایاجارہاہوکہ دیکھوتم توکیلےنہیں کھاسکتےلیکن ہم کھاسکتےہیں۔

ورلڈبنک کی رپورٹ کےمطابق ترکی میں اس وقت 3.6ملین شامی مہاجرین رہائش پزیرہیں۔

یہ بھی چیک کریں

female california teacher arrested on sexual misconduct

شاگردسےجنسی تعلقات،استانی گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں سکول خاتون سکول ٹیچرکو16سالہ شاگردکےساتھ جنسی تعلقات قائم کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ …