Home / ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ناقابل شکست پاکستان کی سیمی فائنل میں اینٹری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ناقابل شکست پاکستان کی سیمی فائنل میں اینٹری

Babar Azam becomes highest scorer in T20I from Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح ۔ نمیبیاکوہراکرسیمی فائنل میں اپنی سیٹ کی ایڈوانس بکنگ کرالی۔

ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےکھیلتےہوئےایک سونواسی رنزبنائےاوریوں جیت کیلئےنمیبیاکو190رنزکاٹارگٹ دیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نےشاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنزجوڑے۔بابراعظم 70 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ محمدحفیظ نے32رنزجوڑے۔

محمدرضوان کو شروع میں مشکلات پیش آئیں۔لیکن ایک بار وہ سیٹ ہوئے توخوب بلاچلایا۔
اننگز کے آخری اوور میں 24 رنزبناکرپاکستان کا ٹوٹل 189تک پہنچادیا۔

جواب میں بیٹنگ کرتےہوئےنمیبیاکی ٹیم صرف ایک سو چوالیس رنزہی بناسکی ۔ ایک سونوےرنزکےہدف کے تعاقب میں نمیبیاکی بیٹنگ لائن کوپاکستانی بولرزنےاپنی گھومتی گیندوں کےساتھ گھماکےرکھ دیا۔

نمیبیاکی جانب سے کریگ ولیمز 40 اور ڈیوڈ وائزے 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نمیبیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 144رنزپرپویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی طرف سےحسن علی، عماد وسیم، حارث روف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بابراعظم اورمحمدرضوان نےکئی ریکارڈزتوڑڈالے

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم اور محمد رضوان نےنمیبیا کے خلاف بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔انہوں نےسب سے زیادہ سنچری پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈتوڑدیا۔۔

بابر اعظم نےویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابراعظم بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کرنے والےکھلاڑی بن گئے۔ انہوں نےبطورکپتان 14 بارففٹی پلس اسکورکیا۔

بابراوررضوان نےمل کر پانچویں مرتبہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سویا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی ہے۔اس سےپہلےنیوزی لینڈ کے کین ولیم سن اور مارٹن گپٹل جبکہ بھارت کے روہت شرما اور شیکھر دھوَن 4، 4 بارسنچری پارٹنر شپ بناچکےہیں۔

محمد رضوان نےایک انوکھا ریکارڈ بنایا۔اپنےٹی ٹونٹی کیرئیر میں پہلی بار میڈن اوور کھیلا۔

نمیبیا کے بولر روبن ٹرومپلمین نےمحمد رضوان کو 6 گیندوں پر ایک بھی رن نہ بنانے دیا۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …