Home / ملعون سیلوان مومیکانوکری سےفارغ

ملعون سیلوان مومیکانوکری سےفارغ

salwan momika fired from job

ویب ڈیسک ۔۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی ناپاک جسارت کرنےوالےملعون سیلوان مومیکاکونوکری سےنکال دیاگیا۔

واضح رہےکہ عراق سےسویڈن آکرپناہ لینےوالاملعون سیلوان مومیکاایک ریسٹورنٹ میں جاب کررہاتھا،لیکن قرآن پاک کی بےحرمتی کےبعدریسٹورنٹ کےعیسائی مالک نےملعون مومیکاکونوکری سےنکال دیا۔

ملعون مومیکاکونوکری سےنکالےجانےکی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہے۔ ویڈیومیں ریسٹورنٹ کامالک ملعون کونوکری سےنکال رہاہے۔ ریسٹورینٹ مالک نےملعون کوکھانے پینےکی کوئی بھی شےدینےسےانکارکردیااور اسےباہر نکل جانےکیلئےکہا،ریسٹورنٹ مالک نےمومیکا کی ایک نہ سنی۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیاصارفین کی بڑی تعداد نے ریسٹورینٹ مالک کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ دوسروں کے مذہب کی توہین کرنے والے ایسے ہی بدترین سلوک کے مستحق ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

divorce ratio in KSA

سعودی عرب: طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کےحوالےیہ حیران کن اوریقین …