ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرخرم دستگیر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیراعظم شہباز شریف کےخطاب کےدوران ساتھ بیٹھےلوگوں سےکھسرپھسرکرنےپرڈانٹ پڑگئی ۔
تفصیلات کےمطابق منگل کےروزوزیراعظم شہبازشریف نےڈیرہ اسماعیل میں مختلف ترقیاتی کاموں کاافتتاح کیا۔ اس موقع پروزیراعظم نےتقریب سےخطاب کیا۔ خطاب کےدوران وہاں موجود وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیرکسی کےکان میں کھسرپھسرکررہےتھےکہ وزیراعظم نےانہیں ڈانٹ دیا۔
شہبازشریف نےانہیں دودفعہ پکارا لیکن وفاقی وزیرنےدھیان نہ دیا تو وزیراعظم نے منسٹر آف پاور کہہ کر مخاطب کیا اورکہااس طرف دھیان دیں۔ ڈانٹ کھانےکےبعدوفاقی وزیراٹن شین ہوکرخطاب سننےلگے۔
نگران وزیراعظم اگست میں: خرم دستگیر
خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا انتخابات کرانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے، امید ہے نگراں وزیراعظم کیلئے اگست کے پہلے ہفتے میں نام سامنے آجائے گا۔