مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آسٹریلین بزنس مین اورمیڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 برس کی عمر میں پانچویں شادی کرکےسب کوحیران کردیا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق روپرٹ نےپانچویں شادی روس سےتعلق رکھنےوالی 67 سالہ سابق ماہرحیاتیات ایلینا زوکوو سے کیلیفورنیا میں کی۔ ایلینا زوکوو کی یہ دوسری شادی ہے۔ دونوں کی ملاقات ایک ایسی پارٹی میں ہوئی جسےروپرٹ کی سابقہ اہلیہ نےارینج کیاتھا۔
روپرٹ مرڈوک کےپہلی بیوی پیٹریشیابوکرسےچھ بچےہیں۔
روپرٹ مرڈوک نےاس سے پہلےآسٹریلوی فلائٹ اٹینڈینٹ پیٹریشیا بوکر، اسکاٹش نژاد صحافی اینا مان، چینی صنعتکار ونڈی ڈینگ اور امریکی ماڈل و اداکارہ جیری ہال سےشادی کی۔
آسٹریلوی ٹی وی چینل فاکس نیوز، برطانوی اخبار دی ٹائمز آف لندن اور امریکی جریدے دی وال اسٹریٹ جرنل روپرٹ مرڈوک کے میڈیا امپائرز میں شامل ہیں۔
روپرٹ مرڈوک میڈیاٹائیکون ہونےکےباوجودایک متنازعہ شخصیت ہیں اورلندن میں ان کاجریدہ نیوزآف دی ورلڈایک ٹیلی فون ہیکنگ اسکینڈل کےباعث بندکردیاگیاتھا۔ اسی نیوزآف دی ورلڈکےصحافی نےپاکستانی کرکٹرزسلمان بٹ،محمدآصف اورمحمدعامرکادورہ لندن میں سٹنگ آپریشن کیاتھا۔