ویب ڈیسک ۔۔ عالمی ادارہ صحت نےکوروناکےحوالےسےاچھی اوربری خبرایک ساتھ سنادی۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹریورپ ہانس کلگ نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئےبتایاکہ اومیکرون ویریئنٹ سے کورونا وبا ایک نئے فیزمیں جارہی ہےتوقع ہےکہ اس فیزکےاس بیماری کےختم ہونےکاقوی امکان ہے۔
انہوں نےامید ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے آخر تک یورپ سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل فہم کے رواں سال کے آخر تک کورونا وبا صرف فلو جیسی بیماری رہ جائے اور یورپ سے اس کا ختم ہوجائے۔
تاہم اس کےساتھ ساتھ انہوں نےخبرداربھی کیاہےکہ کوروناکےخاتمےکےبعدبھی اس کی واپسی کاخطرہ برقراررہےگاکیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ کورونانے کئی رنگ بدلے ہیں لہذا ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔