ویب ڈیسک ۔۔ نیٹ فلیکس نے آخرکار بلاک بسٹر ہسپانوی کرائم سیریز منی ہیسٹ کے کورین ریمیک کےپہلے ٹیزرکوریلیزکردیاہے،جس کےبعدکورین ڈراموں کے شائقین کی خوشی دیکھنےسےتعلق رکھتی ہے۔
منی ہیسٹ: کوریا – جوائنٹ اکنامک ایریا- کے عنوان سے، سیریز کی پہلی سنسنی خیزجھلک دیکھنےوالےاپنی پلکیں جھپکنابھول گئے۔
طویل انتظار کےبعدسامنےآنےوالےٹریلرمیں دکھایا گیا اداکاریوجی تائی پروفیسر کے کردار اورسکوئیڈگیمزپارک ہائی سو کے ولن کو برلن کے طور پردکھایاجاتاہے۔
جیسے ہی ٹریلر شروع ہوتا ہے، شائقین کو دیوار پر لٹکے ہوئے کئی روایتی کوریائی اورہسپانوی ماسک لٹکتےدکھائی دئیے۔ ڈکیتی کے لیے جی-تائی نے کون سا نقاب اٹھایا ہے اسےرازرکھا گیا ہے۔
کم یون جن کو سیون وو جن کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے جومذاکراتی ٹیم کے سربراہ ہیں۔
ٹیزرکے آخر میں ڈکیتی کےارکان کے کوڈ نام سامنے آئے ہیں۔
اس شو کے اس سال سبسکرپشن پر مبنی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پرخصوصی طور پر آن ایئر ہونے کی توقع ہے۔