Home / نادیہ خان کیخلاف ایف آئی اےمیں شکایت

نادیہ خان کیخلاف ایف آئی اےمیں شکایت

Shermila Faruqi complaint against Nadia Khan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نےاداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کروادی۔

یادرہےکہ کچھ روزپہلےنادیہ خان نےشرمیلافاروقی کی والدہ کےہمراہ ایک ویڈیوسوشل میڈیاپراپ لوٹ کی تھی ۔ اس ویڈیومیں نادیہ خان نےمذاق اڑانےوالےاندازمیں شرمیلاکی والدہ سےان کےمیک اپ کےبارےمیں سوالات پوچھےتھے۔ اس ویڈیوکےوائرل ہونےکےبعدشرمیلافاروقی نےنادیہ خان کےخلاف قانونی کارروائی کااعلان کیاتھا۔

یہاں یہ بات بتاتےچلیں کہ اس ویڈیوکےسوشل میڈیاپروائرل ہونےکےبعدسوشل میڈیاصارفین نےنادیہ خان کوخوب آڑےہاتھوں لیااورکھری کھری سنائیں کیونکہ نادیہ خان نےشرمیلافاروقی کی عمررسیدہ والدہ سےتمسخرانہ اندازمیں سوال پوچھےتھے۔ یہ ویڈیواداکارہ صبورعلی کی شادی کےتقریب میں بنائی گئی تھی۔

اب شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف باضابطہ طور پر شکایت درج کرواتے ہوئے اس کی تصدیق کے لیے ایف آئی اے عہدیدار کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔ یہ شکایت ایف آئی اےسائبرکرائم سیل سندھ میں درج کرائی گئی ہے۔

نادیہ خان کاردعمل
شرمیلا فاروقی کی جانب سے قانونی کارروائی کے اعلان کے بعد نادیہ خان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی کی والدہ کے ہمراہ بنائی گئی ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور وہ اب مذکورہ معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتیں۔

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan reaction on audio leak

آڈیولیک:عمران خان کاردعمل آگیا

ویب ڈیسک — امریکی سازش کےبیانئےپراپنی آڈیولیک پرعمران خان کاردعمل سامنےآگیا۔ اسلام آبادمیں ایک سیمینارمیں …