Home / روضہ رسول اکرم کوکھولنےکافیصلہ

روضہ رسول اکرم کوکھولنےکافیصلہ

Roza-e-Rasool

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب نے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ روضہ رسول ﷺ کو بھی 18 اکتوبر سے زیارت کے لیے کھولا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا۔

دوسری جانب عمرہ کی ادئیگی کے لیے تیسرے مرحلے کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا جس کے تحت غیر ملکی زائرین بھی عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے شوگر، ہائی بلڈپریشر، امراض قلب، جگر اور حاملہ خواتین کوعمرہ اور زیارت مؤخر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے باعث رواں سال حج میں بھی محدود افراد نے شرکت کی تھی جن میں مملکت میں رہائش پذیر غیرملکی اور مقامی افراد شامل تھے۔

یہ بھی چیک کریں

Flag-draped coffins of four US soldiers killed in Iran war arrive at Dover Air Force Base as President Trump and military officials pay respects

امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکاپہنچادی گئیں

Thursday, 23 July 2026 | Web Desk ایران کےحالیہ حملوں میں ہلاک 4 امریکی فوجیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے