جیف بیزوس کامستعفی ہو نےکااعلان

Jeff Bezos

ویب ڈیسک ۔۔ آن لائن کاروبارمیں دنیا کی معروف ترین کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس نےسی ای اوکےعہدےسےمستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیاکےمطابق جیف بیزوس نےاس سال کے آخر تک اپنا عہدہ چھوڑدینےکااعلان کیاہےاورکہاہےکہ ان کی جگہ کلاوڈبزنس کےنگران اینڈی جیسی کو ایمازون کا سی ای او بنایا جائے گا۔

واضح رہےکہ جیف بیزوس سی ای او کےعہدے سے مستعفی اس لئےہورہےہیں تاکہ وہ کمپنی کے میڈیا اور خلائی پروگراموں سے متعلق بعض اہم منصوبوں پر زیادہ توجہ دے سکیں۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جیک ما کی پراسرارگمشدگی کےپیچھےکون؟

ویب ڈیسک ۔۔ آن لائن چیزیں بیچنےوالی دنیاکی معروف آن لائن ای کامرس کمپنی علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔