Home / بل گیٹس کی طلاق کی وجہ سامنےآگئی

بل گیٹس کی طلاق کی وجہ سامنےآگئی

Microsoft founder Bill Gates

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکےچوتھےامیرترین آدمی اورمائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس اوران کی اہلیہ میں 27سال بعدہونےوالی طلاق کی وجہ سامنےآگئی ۔

معروف امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کےرپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہےکہ بل گیٹس کے اپنی کمپنی کی خاتون ملازم سےتعلقات تھےاوراس حوالےسےہونےوالی تحقیقات کے باعث انہوں نےبورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کےمطابق استعفیٰ بل گیٹس نےخودنہیں دیاتھابلکہ بورڈ ارکان نے 2020ء میں فیصلہ کیا کہ بل گیٹس کومستعفی ہوجانا چاہیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون ملازم نے بھی بل گیٹس سےتعلقات کااعتراف کیاہےاوربتایاکہ ان کےاوربل گیٹس کےتعلقات برسوں قائم رہے۔ دوسری جانب ترجمان بل گیٹس کے مطابق یہ واقعہ 20 برس پرانا ہے، تعلق اچھےاندازمیں ختم ہوگیا تھا،کمپنی چھوڑنےکی وجہ فلاحی کاموں پرتوجہ مرکوزکرنا تھی۔

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس اوران کی اہلیہ میلنڈا کی27 سالہ ازدواجی رفاقت کاخاتمہ 3مئی کوطلاق پرہوااوروال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کےبعدخدشہ ظاہرکیاجارہاہےکہ دونوں میں طلاق کی وجہ بل گیٹس کےکمپنی کی ملازمہ سےخفیہ تعلقات تھے۔

یہ بھی چیک کریں

masjid-e-Nabvi heart attack incident

مسجدنبوی میں حیرت انگیزواقعہ

ویب ڈیسک ۔۔ مسجدنبوی جانااوروہاں روضہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرناہرمسلمان …