Home / انڈرٹیکرکی 57ویں سالگرہ،دنیابھرسےمبارکبادکےپیغامات

انڈرٹیکرکی 57ویں سالگرہ،دنیابھرسےمبارکبادکےپیغامات

Undertaker Birthday

ویب ڈیسک۔۔ ورلڈریسلنگ اینٹرٹینمنٹ (ڈبلیوڈبلیوای) کےسب سےزیادہ چاہےجانےوالےسابق سپرسٹارریسلرانڈرٹیکرآج اپنی 57ویں سالگرہ منارہےہیں۔ دنیابھرسےان کےچاہنےوالوں نےانڈرٹیکرکوٹویٹرپرسالگرہ کی مبارکباددی ہے۔

انڈر ٹیکر، جنہوں نے 2020 میں ریسل مینیا 36 میں اپناآخری میچ کھیلنےکےبعد رنگ چھوڑنےکااعلان کردیاتھا۔ یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ انڈرٹیکرجیسےریسلرنےتین دہائیوں تک بچوں اوربڑوں کواپنی ریسلنگ سےمحظوظ کیا۔ آج بھی ان کی کمی شدت سےمحسوس کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ سالگرہ پرانڈرٹیکرکودنیابھرسےمبارکبادکےپیغامات موصول ہوئےہیں۔

افسانوی شہرت کےمالک انڈرٹیکرنےتیس سال تک رنگ میں اپنی حکمرانی برقراررکھی ۔ انہوں نےاپنےپورےکیرئیرمیں زیادہ ترمقابلےجیتے،تاہم ریٹائرمنٹ کےقریب انہیں براک لیزنراوررومن رینزنےشکست دی ۔

انڈرٹیکرکوان کی شاندارخدمات کےصلےمیں اس سال اپریل میں ڈبلیوڈبلیوای ہال آف فیم میں شامل کیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

naseem vicky on kapil sharma

پاکستان میں کپل شرماشوکیوں نہیں بن سکتا؟نسیم وکی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی …