Home / پاکستانی فلموں کیلئےبڑاریلیف

پاکستانی فلموں کیلئےبڑاریلیف

Pakistani films on Eid

ویب ڈیسک ۔۔ سندھ ہائی کورٹ کاپاکستانی فلم سازوں کےحق میں بڑافیصلہ آگیا۔ فلم سازوں کی جان میں جان آگئی ۔

تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ نےاپنی رولنگ میں قراردیاہےکہ پاکستانی سینماءوں میں غیرملکی فلموں کےمقابلےمیں پاکستانی فلموں کو85فیصدجبکہ غیرملکی فلموں کو15فیصدنمائش کیلئےشوٹائم دیاجائے۔

ایک رپورٹ کےمطابق اس عیدالفطرپرنمائش کیلئےپیش کی جانےوالی تمام پاکستانی فلموں کوبری طرح ناکامی کاسامناکرناپڑا۔ کوئی ایک فلم بھی سینمابینوں کومتاثرکرنےمیں ناکام رہی۔ جبکہ مقابلےمیں پیش کی گئی ہالی وڈفلم ڈاکٹراسٹرینج نےکامیابیوں کےجھنڈےگاڑدئیے۔

سندھ ہائیکورٹ نےیہ رولنگ پاکستانی فلم سازون عدنان صدیقی اوراخترحسین، وجاہت روف اورشازیہ وجاہت، فریدنوازپروڈکشنزوغیرہ کی رٹ پٹیشن پردی جس میں عدالت سےاستدعاکی گئی کہ پاکستانی فلموں کےساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ پاکستانی سینماءوں میں غیرملکی فلموں کوزیادہ جبکہ مقامی فلموں کوبہت کم شوٹائم دیاجارہاہے۔

عدالت میں مدعہ علیہان نےاستدعاکی ہےکہ امتیازی سلوک کےباعث انہیں ہونےوالےمالی نقصان کاازالہ کروایاجائے۔

اگرچہ ڈاکٹراسٹرینج کی پاکستانی سینماوں میں ریلیزسےمقامی فلموں پرکافی برےاثرات مرتب ہوئےلیکن ہائیکورٹ کےفیصلےکافائدہ آنےوالی فلموں پاکستان زندہ باداورلندن نہیں جاؤں گا جیسی آنے والی مقامی فلموں کیلئےفائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sahir Ali Baga Dubai Golden visa

ساحرعلی بگاکوگولڈن ویزامل گیا

ویب ڈیسک ۔۔ دبئی دنیاکےچندخوبصورت اورمصروف ترین شہروں میں سےایک ہے۔ دنیابھرسےہزاروں سیاح اورپروفیشنلزیہاں آتےہیں۔ …