Home / سلمان خان کی فلم سکندرکاگاناریلیزہوتےہی چھاگیا

سلمان خان کی فلم سکندرکاگاناریلیزہوتےہی چھاگیا

Salman Khan watch controversy

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم "سکندر” کا نیا گانا "سکندر ناچے” ریلیز کر دیا گیا، جو آتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

گانے کی ریلیز کے بعد مداحوں کا شاندار ردعمل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلمان خان کی عید الفطر 2025 پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر کا ٹائٹل سانگ "سکندر ناچے” جیسے ہی ریلیز ہوا، ویڈیو نے دھوم مچا دی۔ صرف 20 منٹ میں ایک لاکھ سے زائد ناظرین نے اسے دیکھ لیا۔ سلمان خان نے خود گانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس پر مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا۔

اس سے قبل "زہرہ جبیں” نے بھی مداحوں کے دل جیتے

فلم سکندر کا پہلا گانا "زہرہ جبیں” پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے، جسے شائقین کی بھرپور پذیرائی ملی تھی۔ سلمان خان کے مداحوں نے اس گانے کو خوب سراہا، اور اب نئے گانے "سکندر ناچے” نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

"سکندر” میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا جلوہ گر

سلمان خان کی فلم سکندر میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کو ساجد ناڈیاوالہ نے پروڈیوس کیا ہے، اور یہ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …