Home / سیف علی خان پرحملہ کرنےوالاگرفتار

سیف علی خان پرحملہ کرنےوالاگرفتار

attack on Saif Ali Khan

ویب ڈیسک ۔۔ ممبئی پولیس نےمشہوربالی وڈاداکارسیف علی خان پرحملہ کرنےوالےکوگرفتارکرلیا ۔ پولیس نےملزم کی گرفتاری کیلئے20ٹیمیں تشکیل دی تھیں ۔ پولیس کےمطابق ملزم کوسیف علی خان کےگھرکےبارےمیں تفصیلی علم تھا ۔ اس نےگھرمیں گھس کرسیف علی خان سےایک کروڑروپےکامطالبہ کیا۔

لیکن فلموں میں ولن کی پھینٹی لگانےوالےہیرونےحقیقی زندگی میں بھی چورکوبھاگنےپرمجبورکردیا۔

سیف علی خان حملےمیں شدیدزخمی توہوگئےلیکن چورکوبھاگنےپرمجبورکردیا۔ میڈیاکی خبروں کےمطابق سیف گھرمیں اکیلےتھےجب ایک نامعلوم شخص واردات کی نیت سےگھرمیں گھسا،چورشایدنہیں جانتاتھاکہ فلموں کاہیرو،حقیقی زندگی میں بھی ہیرونکلےگا۔

سیف کوگھرمیں موجودپاکرچورنےچاقوسےان پرحملہ کردیا،سیف نےبھی بھرپورمزاحمت کی ۔ پولیس کاکہناہےاداکارکو6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جب کہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔ ہسپتال میں سرجری کےبعدسیف کی حالت اب خطرےسےباہربتائی جاتی ہے۔

سیف پر حملے کے وقت کرینہ اور بچے کہاں تھے؟
سیف علی خان اس ممبئی کےعلاقےباندراکےاس اپارٹمنٹ میں اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان اور 2 بچوں کے ساتھ رہتےہیں۔ جس وقت سیف پرحملہ ہواکرینہ اوربچےگھرپرنہیں تھے۔

پولیس کی تحقیقات
بھارتی میڈیاکےمطابق پولیس نےتحقیقات کیلئےگھرکےکچھ ملازمین کوبھی حراست میں لیاہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ مشتبہ شخص ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کرگھر کے احاطے میں داخل ہوا۔ ملزم کو اداکار کے گھر سے کسی نے داخل ہونے میں مدد فراہم کی۔ پولیس خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے حملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کرینہ کپورکی طرف سےجاری بیان
کرینہ کپورکی ٹیم کی جانب سےجاری بیان میں میڈیا اور شائقین سے گزارش کی گئی ہےکہ وہ مزید قیاس آرائیاں نہ کریں کیونکہ پولیس پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …