Home / عیدپرریلیزہونےوالی پاکستانی فلمیں فلاپ

عیدپرریلیزہونےوالی پاکستانی فلمیں فلاپ

Pakistani films released on Eid

ویب ڈیسک ۔۔ جیسا کہ پہلے ہی توقع کی جارہی تھی کہ عیدالفطرپرنمائش کیلئےپیش کی جانےوالی پاکستانی فلمیں یعنی گھبرانا نہیں ہے، دم مستم، پردے میں رہنے دو، چکر، اورتیرے باجرے دی راکھی باکس آفس پربری طرح فلاپ ہوئی ہیں ۔ اس حوالےسےعیدپرریلیزہونےوالی پاکستانی فلموں کی باکس آفس کلیکشن کی تفصیل درج ذیل ہے:

گھبرانا نہیں ہے؟

صبا قمر،زاہد احمد اور سید جبران کی فلم عید کی فلموں کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔:

منگل (عید کا پہلا دن): 68 لاکھ

بدھ (عید کا دن 2): 1.15 کروڑ

جمعرات (عید کا دن 3): 1.17 کروڑ

جمعہ تا اتوار: 1.7 کروڑ

ہفتے کے دن: 1.3 کروڑ

مجموعی کمائی : 6 کروڑ

دم مستم

دوسرے نمبر پر عمران اشرف اورامرخان کی فلم ہے۔

منگل (عید کا دن 1): 65 لاکھ

بدھ (عید کا دن 2): 1.11 کروڑ

جمعرات (عید کا دن 3): 1.08 کروڑ

جمعہ تا اتوار: 1.20 کروڑ

ہفتے کے دن: 96 لاکھ

10دنوں کی کل کمائی: 5 کروڑ

پردے میں رہنے دو

اس دوڑمیں تیسرے نمبر پرعلی رحمان اورہانیہ عامرکی فلم ہے۔ اس فلم کی کمائی کابریک ڈاءون درج ذیل ہے۔

منگل (عید کا دن 1): 44 لاکھ

بدھ (عید کا دن 2): 76 لاکھ

جمعرات (عید کا تیسرا دن): 75 لاکھ

جمعہ تا اتوار: 60 لاکھ

ہفتے کے دن: 45 لاکھ

10دنوں میں کل مجموعہ: 2.95 کروڑ

چکر

احسن خان، نیلم منیراوریاسر نوازکی اداکاری والی فلم، بہت کم شو سلاٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

منگل (عید کا دن 1): 28 لاکھ

بدھ (عید کا دن 2): 54 لاکھ

جمعرات (عید کا دن 3): 50 لاکھ

جمعہ تا اتوار: 40 لاکھ

ہفتے کے دن: 38 لاکھ

10دنوں میں کل کمائی : 2.1 کروڑ

اس فہرست کےسید نور کی پروڈکشن ’تیرےباجرے دی راکھی‘ ہے، جس نے 10 دنوں میں مجموعی طور پر 80لاکھ روپے کمائے ہیں۔

پاکستانی فلمسازسراپااحتجاج

اس حوالےسےپاکستانی فلم سازوں نےسخت احتجاج کیاہےاورکہاہےکہ ان کی فلموں کوسینمامالکان نےہالی وڈفلموں کےمقابلےمیں شونہیں دئیےاوریہی وجہ کہ ان کی فلمیں باکس آفس پرتوقع کےمطابق کارکردگی نہیں دکھاسکیں۔ اداکاروہدایتکاریاسرنوازنےجیوپاکستان میں گفتگوکرتےہوئےکہاکہ ان کی فلموں کےکانٹینٹ پراس وقت تنقیدکرنامناسب ہےجب انہیں بھی مغربی فلموں کےبرابرشودئیےجاتے۔ انہوں نےسینمامالکان کےامتیازی روئیےپرافسوس کااظہارکیا۔

یہ بھی چیک کریں

Sahir Ali Baga Dubai Golden visa

ساحرعلی بگاکوگولڈن ویزامل گیا

ویب ڈیسک ۔۔ دبئی دنیاکےچندخوبصورت اورمصروف ترین شہروں میں سےایک ہے۔ دنیابھرسےہزاروں سیاح اورپروفیشنلزیہاں آتےہیں۔ …