ویب ڈیسک ۔۔ رواں سال عید الفطر پر7 پاکستانی فلمیں ریلیزہوئیں لیکن باکس آفس پرکوئی خاص تاثرنہ چھوڑسکیں اوراب عید الاضحیٰ پرمزید 3 پاکستانی فلموں کوقسمت آزمائی کیلئےریلیزکیاجارہاہے۔
عیدالفطر سے قبل پاکستان میں آخری بار2019 میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینماؤں میں فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، جس کے بعد مارچ 2020 میں کورونا کی وباآنے کی وجہ سے سینماوں کوتالےلگ گئےتھے۔
اس طرح تقریباً2سال بعد عید الفطرپرصبا قمر اور زاہد احمد کی کامیڈی ایکشن فلم ”گھبرانا نہیں ہے“،”ہانیہ عامر“ اور علی رحمٰن کی کامیڈی مصالحہ فلم ”پردے میں رہنے دو“، نیلم منیر اور احسن خان کی مصالحہ کامیڈی فلم ”چکر“، امر خان اور عمران اشرف کی مصالحہ انٹرٹینمنٹ فلم دم مستم‘‘،صائمہ اور جنت مرزا کی ”تیرے باجرے دی راکھی“,”محافظ“اور ”گوگا لاہوریا‘‘ریلیز ہوئیں۔
اوراب بڑی عید پر فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی”قائد اعظم زندہ باد“، ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان کی ”لندن نہیں جاؤں گا“ اورحیدر سلطان کی فلم ”اشتہاری ڈوگر“ریلیز کی جائے گی۔
اب دیکھتےہیں کہ بڑی عیدپرریلیزہونےوالی فلمیں کیاچھوٹی عیدپرریلیزہونےوالی فلموں سےبڑابزنس کرپاتی ہیں یانہیں؟