ویب ڈیسک ۔۔ اکثرمتنازعہ باتوں کےحوالےسےخبروں میں رہنےوالی ویناملک کےمفتی قوی پرزوردارلفظی وار۔ کھری کھری سناڈالیں۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کےشومیں بطورمہمان ویناملک نےجہاں مختلف موضوعات پر بات کی وہیں ایک بارپھر مفتی قوی کواپنےنوکیلےاورتیزلفظوں کےنشانےپررکھ لیا۔
کہا،مفتی قوی کو میرے کام پر کھلے عام تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں،مجھےاپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق حاصل ہے۔
اپنے مذہبی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے وینا ملک نے ناقدین سے سوال کیا کہ کہاں لکھا ہے کہ ایک عورت اسکارٹ پہننے کے بعد اللہ سے معافی نہیں مانگ سکتی؟ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا حجاب پہننے کا فیصلہ ان کی اندرونی روحانی تبدیلی کا نتیجہ ہے،اوروہ دل سے آج بھی وہی ہیں جو پہلے تھیں۔
ماضی میں وینا ملک نے مفتی قوی پر اداکاراؤں پر خفیہ نظر رکھنے اور ان کے کام پر تبصرے کرنے کا الزام لگایا تھا، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔