کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+92 ) 1,529,988
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,486
Last updated: مئی 26, 2022 - 12:42 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / مہوش حیات اوورریٹڈاداکارہ ہیں:فاروق ستار

مہوش حیات اوورریٹڈاداکارہ ہیں:فاروق ستار

Mehwish Hayat an overrated actress, Farooq Sattar

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کے سینئر سیاستدان اور کراچی کے سابق میئر فاروق ستارنےتابش ہاشمی کی میزبانی میں مشہور ٹاک شو ٹوبی اونسٹ میں اینکرکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےاپنے سیاسی کیریئر کے سنہری دور، ابتدائی دنوں اوربہت سےمعاملات پرہلکےپھلکےاورمزاحیہ اندازمیں گفتگو کی۔

انٹرویوآن ائیرہوتےہی اس کےمختلف کلپس سوشل میڈیاپروائرل ہوگئے۔ انہی کلپس میں ایک اداکارہ مہوش حیات کےبارےمیں فاروق ستارکےاس جواب پرمبنی تھاجوانہوں نےاینکرکےسوال کےجواب میں دیا۔

آج کل اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے 62 سالہ فاروق ستار نے کہا کہ ماہرہ خان اچھی اداکارہ ہیں اور انہوں نے یمنا زیدی کی تعریف بھی کی۔

تاہم، فاروق نے مہوش حیات کی اداکاری کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اوور ریٹیڈ اداکارہ ہیں۔ مزید، انہوں نے مزاحیہ انداز میں مہوش حیات کی مشہور فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کا حوالہ بھی دیااورپوچھاکہ وہ کیوں پنجاب نہیں جاناچاہتیں۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات پاکستان کی سب سے زیادہ بینک ایبل خواتین سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ خوبصورت چہرے اور اداکاری کی صلاحیتوں سے مالا مال مہوش حیات نےمتنوع کرداروں میں جلوہ گر ہو کر سکرین پر اپنی استعداد کا ثبوت دیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Hadiqa Kiyani Boohay Barian theft

حدیقہ کیانی کابوہےباریاں چوری ہوگیا

ویب ڈیسک ۔۔ معروف پاکستانی سنگراوراداکارہ حدیقہ کیانی ان دنوں اپنےمشہورپنجابی گانےبوہےباریاں کی چوری پرسخت …