Home / شوہرکوبچےکی طرح پال رہی ہوں: مریم نفیس

شوہرکوبچےکی طرح پال رہی ہوں: مریم نفیس

Maryam Nafees husband

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ مریم نفیس نےاپنی شادی شدہ زندگی سےمتعلق دلچسپ انکشافات کئےہیں ۔

سوشل میڈیاپرمریم نفیس کی ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے۔ یہ ویڈیوکچھ عرصہ پہلےایک نجی ٹی وی کےشوکی ہےجس میں مریم بتاتی ہیں کہ ان کی اورشوہرکی عمرمیں 13سال کافرق ہےلیکن اس کےباوجودوہ ایک بچےکی طرح اپنےشوہرکاخیال رکھتی ہیں۔

اپنی شادی کےبارےمیں بات کرتےہوئےاداکارہ نےکہاکہ گھروالوں نےکبھی ان پرجلدشادی کرنےکیلئےدباونہیں ڈالا،البتہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ انیس برس کی عمرمیں اپنےگھرکی ہوجائیں ۔ مریم نفیس کےمطابق انہوں نے30سال کی عمرمیں اس وقت شادی کی جب انہیں پسندکاجیون ساتھی مل گیا۔

مریم کاکہناتھاان کےشوہر ہر کسی کو یہی بولتے ہیں کہ مریم نفیس بڑی اور میچور ہیں،جس کےجواب میں میں کہتی ہوں کہ جی میرےشوہردرست کہہ رہےہیں اوریہ کہ وہ ایک بچےکوپال رہی ہیں کیونکہ شوہرکاایک بچےکی طرح خیال رکھتی ہیں۔

مریم نفیس نےکہاکہ میاں بیوی میں ہنسی مذاق اورنوک جھونک ہوتی رہنی چاہیےتاکہ زندگی ہنستےکھیلتےگزرجائے۔ واضح رہےکہ مریم نےیہ نہیں بتایاکہ وہ شوہرسےتیرہ سال بڑی ہیں یاشوہران سےبڑےہیں ۔ ویسےمریم کی باتوں سےلگتاہےکہ شوہران سےعمرمیں بڑےہیں ۔

مریم نفیس نے ہدایت کاراوردیرینہ دوست امان احمد سے اکتوبر 2022 میں شادی کی، اس وقت اداکارہ کی عمر30 سال تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …