ویب ڈیسک ۔۔ حکومت خیبرپختونخوا نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صوبائی کابینہ نے9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی۔ صوبائی وزیر قانون خیبرپختونخواآفتاب عالم نے کہاجوڈیشل کمیشن کے لیے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کو خط لکھ کر9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔
آفتاب عالم نےمزیدکہاکہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کمیشن کے لیے ناموں کااعلان کریں گے اورجوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاورہائی کورٹ کے جج ہوں گے۔
صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کمیشن کو 9 مئی کی مکمل تحقیقات کی ذمہ داری سونپی جائے گی، تحقیقات کے بعد 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔