Home / علی ظفریوٹیوب کےبڑےسٹاربن گئے

علی ظفریوٹیوب کےبڑےسٹاربن گئے

Larsha Pekhawar gets 52 million you tube views

ویب ڈیسک ۔۔ علی ظفر اورپشتوکی معروف گلوکارہ گل پانڑا کےدوگانے لارشا پیخاور کو یوٹیوب پر اب تک 52 ملین آرگینک ویوزمل چکے ہیں،جویقیناًدونوں کیلئےبڑےاعزازاورکامیابی کی بات ہے۔

دونوں گلوکاروں نے 22 ستمبر کو پشتون ثقافت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کلاسک پشتو گانے کا تازہ ورژن جاری کیا لیکن دیکھتےہی دیکھتےیہ گانا پورے پاکستان کےہرگھراوردل میں بجنےلگا۔یوٹیوب نے ریلیز کے چند گھنٹوں کے اندر لارشا پیخاورکو نمبر ون ویڈیو قرار دے دیا۔

حسن بادشاہ نےاس گانےکی موسیقی ترتیب دی جبکہ ویڈیو کی ہدایت کاری ولید اکرم نے کی۔ ستمبر اور اکتوبر 2021 کے درمیان تقریباً پانچ ہفتوں تک یہ گانایوٹیوب کا ٹرینڈ نمبر ون رہا۔

علی ظفرنےاپنےگانے وی ماہیہ سےنئےسال کاآغازکیا۔ اس گیت میں آئمہ بیگ بھی شامل ہیں۔ علی ظفر نے چند ہفتوں بعد پہلی سی محبت نامی ڈرامے کے لیے او ایس ٹی گایاجسےیوٹیوب پر12 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکےہیں۔ یہ اس سیزن کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک بن گیا ہے۔

رمضان میں، ظفر نے اپنی مشہور نعت بالغ العلیٰ بکمالہ پیش کی جسےصرف یوٹیوب پر ہی تقریباً 33 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

علی ظفر نے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو بھی جذباتی خراج عقیدت پیش کیا جو 9 فروری کو کے2سرکرتےہوئےلاپتہ ہو گئے تھے۔ علی ظفرنےمحمدعلی سدپارہ کیلئےپہاڑوں کی قسم گیا۔ یہ گانااصل میں کمال مسعود نے گایا تھا۔ شائقین نےعلی ظفرکےدیگر گانوں گیم بن گئی اور ہم مزدور کو بھی خوب سراہا۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Hema Report shocks India

کہاگیاایڈجسٹ کرو: اداکارہ نےسچائی بتادی

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی جانی مانی اوربڑی فلم انڈسٹری سےان دنوں لوگوں کےچھوٹےکرتوتوں کی خبریں …