Home / جیکولین فرنانڈس روحانیت کی طرف مائل

جیکولین فرنانڈس روحانیت کی طرف مائل

Jacquline Fernandez viral pictures

ویب ڈیسک ۔۔ انڈرورلڈسےتعلق رکھنےوالےمجرم سکیش چندرشیکھرکےساتھ قابل اعتراض تصاویرسامنےآنےکےبعدسےذہنی دباءوکاشکارمعروف بالی وڈاداکارہ جیکولین فرنینڈس نےسکون حاصل کرنےاورمینٹل سٹریس سےچھٹکاراپانےکی خاطرروحانی تحریروں کامطالع کرنا شروع کردیا ہے۔

یادرہےکہ جیکولین فرنینڈس کا نام بدنام زمانہ مجرم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے کیس میں سامنے آیاجس کےبعدبھارت میں قانون نافذکرنےوالےادارےاداکارہ کےخلاف مسلسل تحقیقات میں مصروف ہیں۔ رپورٹس کےمطابق جیکولین نے سکیش چندر شیکھرسے 10کروڑ روپے مالیت کے تحائف وصول کیے ہیں ، جن میں 52لاکھ روپےمالیت کاگھراور9لاکھ روپےکی ایک بلی شامل ہے۔

جیکولین فرنینڈس کی مبینہ بھتہ خور کے ساتھ تصاویر اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نےاس سےکسی بھی قسم کے تعلق سےانکار کیا۔

یہ تصاویر گزشتہ سال اپریل یا مئی میں لی گئی تھیں جب چندر شیکھر عبوری ضمانت پر جیل سے باہر تھا اور دونوں چنئی میں چاربارملے تھے۔

جیکولین فرنینڈس کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) کی جانب سے بھتہ خوری اورمنی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیےطلب بھی کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

naseem vicky on kapil sharma

پاکستان میں کپل شرماشوکیوں نہیں بن سکتا؟نسیم وکی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی …