Home / اداکارہ عفت عمرکاعمران خان پردلچسپ طنز

اداکارہ عفت عمرکاعمران خان پردلچسپ طنز

Iffat Umar Criticize Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سینئر اداکارہ عفت عمرکہتی ہیں پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

سینئر اداکارہ عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کےتیربرساتےہوئےمسجد نبوی ﷺ واقعے میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔

انہوں نے لکھا کہ بہت ہو چکا، اسے اب روکنے کی ضرورت ہے۔ نفرت بھڑکانے کی وجہ سے عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔ اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

واضح رہے کہ مسجد نبویﷺ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس میں کچھ افراد نے وفاقی وزرا پر چور چور کےنعرے لگائے تھے۔

یہ بھی چیک کریں

naseem vicky on kapil sharma

پاکستان میں کپل شرماشوکیوں نہیں بن سکتا؟نسیم وکی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی …