کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+92 ) 1,529,988
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,486
Last updated: مئی 26, 2022 - 5:27 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / عمران خان کی متنازعہ ویڈیوز ۔۔ میں ہےکیا؟

عمران خان کی متنازعہ ویڈیوز ۔۔ میں ہےکیا؟

Controversial Audios and Videos about Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملک کےمعروف صحافی اوراینکرپرسن حامدمیرنےدعویٰ کیاہےکہ عیدکی چھٹیوں کےبعدشہبازشریف حکومت اوراپوزیشن یعنی تحریک انصاف دونوں کیلئےبہت سخت وقت شروع ہونےجارہاہے۔

نجی ٹی وی پی این این پرپروگرام کھراسچ میں بات کرتےہوئےحامدمیرکاکہناتھاعیدکےبعداپوزیشن کوبجٹ بناناہےاوربجٹ بنانےکیلئےانہیں آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل کرنےکیلئےکچھ سخت فیصلےکرناہونگے۔ شہبازشریف نےسعودی عرب اوریواےای کادورہ کیاہےاوروہ جلدچین بھی جانےوالےہیں تاکہ دوست ممالک کی منت ترلہ کرکےکچھ ریلیف لےلیں تاہم انہیں کچھ نہ کچھ سخت فیصلےکرناپڑینگے۔

دوسری جانب عمران خان یہ امیدلگائےبیٹھےہیں کہ حکومت نیابجٹ دےگی جس کےبعدمہنگائی کاطوفان آئےگااورمیں اسےاپنی سیاسی مہم کیلئےاستعمال کروں گا۔ اس کافائدہ اٹھاوں گااورلوگوں کوسڑکوں پرلاوں گا۔ لیکن اس سےپہلےلگ رہاہےکہ عمران خان کےخلاف بہت سی چیزیں سامنےآنےوالی ہیں۔ ایسےہی توفوادچودھری نےویڈیوپیغام جاری نہیں کردیاکہ عمران خان کی کردارکشی کیلئےجعلی ویڈیوزاورآڈیوزآنےوالی ہیں۔ حامدمیرکےبقول عمران خان اورانکےسگےاورسوتیلےرشتےداروں کےخلاف بہت سی چیزوں کاپتاچل گیاہےاوروہ منظرعام پرآنےوالی ہیں۔

آیڈیوزاورویڈیوزکاایک طوفان آنےوالاہے۔ عمران خان کواس بات کااندازہ ہےکہ یہ چیزیں انکےخلاف استعمال ہوسکتی ہیں ۔ اسی لئےانہوں نےکچھ ڈیلزکرنےکی کوشش بھی کی لیکن آصف زرداری ان کےقابومیں نہیں آئے۔

حامدمیرنےبتایاکہ عمران خان کےایک سوتیلےرشتےدارکی ایک ویڈیوموجودہےجس میں وہ کسی سےپیسےپکڑرہےہیں،تحفےوصول کررہےہیں۔ اس سوتیلےرشتےدارکاتعلق بشریٰ بی بی سےبنتاہے۔ انہوں نےکہا یہ ویڈیوایک سٹنگ آپریشن میں بنائی گئی ہے۔ ممکن ہےویڈیوبنانےوالاخودبھی سامنےآجائے۔

اس ویڈیوزکےبارےمیں حامدمیرنےمزیدبتایاکہ وہ اس ویڈیوبنانےوالےکوجانتےہیں اوریہ بھی جانتےہیں کہ اس نےویڈیوکیوں بنائی؟ حامدمیرکاکہناتھاکہ اگرفوادچودھری چاہیں تووہ انہیں اس ویڈیوبنانےوالےسےملواسکتےہیں۔

حامدمیرنےکہاکہ ایک تصویرکوتوایڈٹ کرکےتبدیل کیاجاسکتاہےلیکن ایک ایسی ویڈیوجسےسٹنگ آپریشن میں بنایاگیاہو اورجس میں خان صاحب کاسوتیلارشتہ دارباقاعدہ بارگیننگ کرتادکھائی دےرہاہو،اسےردکرنامشکل ہوگا۔ صرف یہی نہیں اوربھی بہت کچھ ہےجس کاعمران خان کوحساب دیناہوگا۔

حامدمیرنےاس ویڈیوزکےبارےمیں وضاحت کرتےہوئےبتایاکہ وہ کسی مرداورعورت یاکسی مردکی مردکےساتھ ویڈیوزکاذکرنہیں کررہےبلکہ وہ ایسی ویڈیوزکاذکرکررہےہیں جن میں کاروباری لین دین کاذکرہورہاہے۔ جیسےکہ مجھےمشیرلگوادیں ، وزیرلگوادیں ، میرافلاناکام کروادیں ، پیسےکہاں پہنچانےہیں وغیرہ۔

حامدمیرکاکہناتھاکہ جہاں غیراخلاقی ویڈیوزکی بات ہےتوان میں سےایک توشایدمنظرعام پرآبھی چکی ہےلیکن ان ویڈیوزکےوہ خلاف ہیں۔ ویسےبھی اس قسم کی ویڈیونہ تومیڈیاپرچلائی جاسکتی ہیں نہ ہی سوشل میڈیاپرشئیرکی جاسکتی ہیں ، صرف واٹس ایپ گروپوں میں شئیرکی جاسکتی ہیں۔

عمران خان جودوسروں پرچور،ڈاکوکاالزام لگاتےرہے،اب انہیں بھی اپنی کرنیوں کاحساب دیناہوگا۔ عمران خان فوری الیکشن دوتہائی اکثریت کیلئےنہیں بلکہ ان کرپشن کیسزسےبچناان کی اصل ترجیح ہے۔ عمران خان کی ساری جدوجہدان آڈیوز،ویڈیوزاوراپنےخلاف کرپشن کیسزسےبچناچاہتےہیں۔

صحافی نصراللہ ملک

سینئرصحافی نصراللہ ملک نےکہاکہ اگرکوئی یہ سمجھتاکہ متنازعہ ویڈیوزسامنےآنےسےعمران خان کی سیاسی ساکھ کونقصان نہیں پہنچےگا،محض خام خیالی ہے۔ لوگ نجی محفلوں میں مسجدنبوی کےواقعہ اورتوشہ خانہ کےبارےمیں سوال پوچھ رہےہیں۔ عمران خان جومہم چلارہےہیں اس کاحال آپ چھ مہینےبعددیکھ لیجئےگا،کیاہوتاہے؟

یہ بھی چیک کریں

US visa interview waiver for Pakistanis

امریکی ویزا – پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانےاورکراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سےپاکستانیوں کیلئےبڑااعلان۔ …