Home / گھبرانانہیں ہے:کاسٹ اورکہانی – فلم ہٹ یافلاپ؟

گھبرانانہیں ہے:کاسٹ اورکہانی – فلم ہٹ یافلاپ؟

film Ghabrana Nahi Hai

ویب ڈیسک ۔۔ جے بی فلمز، جیوفلمزاورماسٹرمائنڈزکی جانب سے عید پرریلیز ہونے والی سب سے بڑی فلم ”گھبرانا نہیں ہے“کی کاسٹ اداکارہ صبا قمر،زاہد خان، سید جبران اورفلم کےہدایتکارثاقب خان نےاپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئےاس امیدکااظہارکیافلم عیدپرریلیز ہوتے ہی ہر طرف دھوم مچادے گی۔

اداکارہ صبا قمرکہتی ہیں یہ فلم کامیڈی اور رومانس سے بھر پور ہے، گیت بھی بہت اعلیٰ ہیں۔ مجھے پوری اُمید ہے فلم لوگوں کو بہت پسند آئے گی۔ فلم کی زیادہ ترشوٹنگ کراچی میں ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، لاہور میں بھی اسے فلمایا گیا ہے۔ گانےکہانی کی ڈیمانڈکےمطابق ہیں،زبردستی نہیں ڈالے گئے۔ فلم کے اسکرپٹ پر ہدایتکار سے 2 گھنٹے ملاقات ہوئی، یہ کہانی بڑے پردے پر دیکھنے کیلئے میں بہت پرجوش ہوں۔

صبا قمرفلم کی کہانی پرروشنی ڈالتےہوئےبتایا کہ یہ ایک ”بیٹی“کے گرد گھومتی ہے جس کا بھائی نہیں ہے مگر اس کے والد نے اُسے بیٹے کی طرح پالا ہے۔ اس کے بعد کہانی میں ایسا ٹوئسٹ آتا ہے کہ بیٹی کا والد یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ کاش! میرا بھی بیٹا ہوتا۔

فلم جذبات سے بھر پور ہے جس میں سماجی مسائل کو بھی منفرد اور ہلکے پھلکے انداز میں دکھایا گیا ہے۔فلم بنانےوالوں کاخیال ہےکہ اسےپروموشن کی ضرورت نہیں کیونکہ اسے ایک باردیکھنے والا بارباردیکھنے سنیما آئے گا۔

اداکار زاہد خان نے کہا کہ فلم کی ہدایتکاری اور پروڈکشن بہترین ہے۔ محسن علی کی تحریر اور ثاقب خان کی ہدایتکاری بہت اعلیٰ ہے۔ اُمید ہی نہیں یقین بھی ہے کہ یہ فلم کامیاب ہوگی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں تھیٹر پر ڈانس کیا کرتا تھا،فلم میں کیسا ڈانس کیا ہے اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔ فلم کی شوٹ کیلئے صبح صبح جگا دیا جاتا تھا ایسا لگ رہا تھا جیسےفوج میں بھرتی ہوگیاہوں۔ کام پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا گیا۔

اداکار سید جبران نے کہا کہ اسکرپٹ پڑھتے ہی ارادہ کرلیا تھا کہ میں یہ کردار ضرور کروں گا۔ اپنے کیریئر میں صبا جیسی محنتی، مخلص اداکارہ نہیں دیکھی۔ خواہش تھی کہ فلم میں ہم سب ملکرایک آئٹم نمبر بھی کریں۔ فلم کی شوٹنگ کورونا کے باعث روک دی گئی تھی۔ہدایتکار ثاقب خان نے بتایا کہ فلم کی کاسٹ انتہائی شاندار ہے۔ ہر ایک نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ بہت محنت سے فلم کو تیار کیا ہے، اُمید کرتا ہوں کہ انٹرٹینمنٹ سے بھر پور فلم شائقین کیلئے عید کا مزہ دوبالا کردے گی۔

فلم ریویو

یہ فلم اگرچہ ابھی ریلیزنہیں ہوئی تاہم کاسٹ اورڈائریکٹرکی باتوں سےاندازہ لگایاجاسکتاہےکہ دیگرپاکستانی فلموں کی طرح یہ فلم بھی روایتی فارمولافلم ہی ثابت ہوگی ۔ کیونکہ موجودہ دورکی تمام فلموں کااگرہم جائزہ لیں توہمیں کوئی ایک بھی روایت سےہٹ کرنظرنہیں آتی ۔ فلم کی ریلیزسےپہلےباتیں توبڑی بڑی کی جاتی ہیں لیکن فلم دیکھنےکےبعدپتاچلتاہےکہ اس میں توکچھ بھی نیانہیں۔ یہی وجہ ہےکہ حال ہی میں ریلیزہونےوالی زیادہ ترپاکستانی فلمیں باکس آفس پربری طرح فلاپ ہوئی ہیں ۔

ہمارےہاں فلموں کےفلاپ ہونےکی ایک وجہ ان کاروایتی موضوعات سےنہ ہٹناہے۔ اس کےعلاوہ فلم کی کہانی ، میوزک ، ڈائریکش اورایکشن پربھی خاص محنت نہیں کی جاتی ۔ ڈائریکٹرکی کوشش ہوتی ہےکہ فلم بس ایک ہی رات میں مکمل ہوجائے۔محنت کی عادت نہیں ، تخلیقی پن سے کوئی زیادہ واسطہ نہیں ، ایسےمیں جب ایک فلم بنےگی تواس کےہٹ یافلاپ ہونےکےبارےمیں لوگ پہلےسےہی بتادیتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Zarnish Khan about Firdous Jamal

فردوس جمال نےزرنش خان سےسیٹ پرکیاکہا؟

ویب ڈیسک ۔۔ سینئراداکارفردوس جمال ان دنوں ساتھی اداکاروں بارےاپنےمتنازعہ بیانات کی وجہ سےخبروں کی …