Home / لفنگےکونمائش کی اجازت مل گئی

لفنگےکونمائش کی اجازت مل گئی

Censor Board allows Lafangey Release

ویب ڈیسک ۔۔ ابتدامیں پابندی کےبعدفلم سنسر بورڈ نے لفنگے کو کلیئرنس دیتے ہوئے پاکستانی سنیما گھروں میں ریلیز کی اجازت دیدی۔ لفنگے کی ٹیم نے بھی مرکزی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو کلیئرنس ملنے کی تصدیق کردی۔

فلم کی پی آر ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فلم لفنگے کو اسلام آباد سنسر بورڈ میں فل بورڈ ریویو کے بعد کلیئرنس مل گئی ہے، ہم عیدالاضحی پر لفنگے ریلیز کریں گے۔

واضح رہے کامیڈی ہارر فلم لفنگے کو رواں برس عیدالاضحی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم چند روز قبل فلم سنسر بورڈ نے اسے سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔

فلم کی کاسٹ میں مانی، سمیع خان، سلیم معراج اور بہروز سبزواری جیسے منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ ساتھ نازش جہانگیر، سلمان ثاقب عرف مانی، مبین گبول اور اختر حسنین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Aima Baig new controversy

آئمہ بیگ پرتازہ الزامات ۔۔ حقیقت کیا؟

ویب ڈیسک — معروف سنگرآئمہ بیگ کےحوالےسےایک حیران کن تنازعہ سامنےآیاہےجسےجاننےکےبعدیقین نہیں آتاکہ اس دنیامیں …