Home / ہرلڑکی کوشاہ رخ خان چاہیے:امرخان

ہرلڑکی کوشاہ رخ خان چاہیے:امرخان

Amar Khan statement about Shah Rukh Khan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبزکی مقبول اداکارہ امرخان نےلڑکیوں کےبارےمیں حیران کن دعویٰ کردیا ۔ کہتی ہیں ہرلڑکی اپنےوالد،چچا،تایا،بھائی،بوائےفرینڈ،دوست اورشوہرمیں شاہ رخ خان کودیکھتی ہےاوردیکھناچاہتی ہے۔

ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں کیرئیرسمیت مختلف معاملات پرکھل کربات کرتےہوئےامرخان نےشاہ رخ خان کوکنگ آف رومانس قراردیااورکہاان جیسا کوئی اورنہیں بن سکتا،جیسےوہ خواتین کو عزت دیتے ہیں،اس طرح کوئی دوسرانہیں دے سکتا۔

امرخان نےکہاانہیں اکثرلگتا ہےکہ وہ اپنی پیدائش سےبھی پہلےشاہ رخ خان سےملی ہوں گی۔

دل نادان میں اپنی پرفارمنس پرنادیہ خان کی تنقیدکاجواب دیتےہوئےامرخان نےکہانادیہ خان ان کی دوست ہیں ، وہ نادیہ خان کی تنقیدپرکچھ نہیں کہیں گی ۔ کوئی بھی اداکارجان بوجھ کرخراب اداکاری نہیں کرتا۔ سب چاہتےہیں وہ اچھےسےاچھاکام کریں۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …