ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی فلموں کےمشہورکامیڈین اداکار ٹیکو تلسانیا نےاسلام قبول کرلیا؟ یہ خبرپچھلےکچھ دنوں سےسوشل میڈیاپروائرل ہے۔لوگ ٹیکوتلسانیہ کی لمبی سفیدداڑھی اورنمازوالی ٹوپی میں تصویردیکھ کران کےدائرہ اسلام میں داخل ہونےکادعویٰ کررہےہیں۔ لیکن کیایہ خبردرست ہے؟
ٹیکو تلسانیہ کے بارے میں مداحوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے،حالانکہ ان کی داڑھی اورنمازکی ٹوپی والی تصویردراصل ایک ڈرامےکی شوٹنگ کےدوران لی گئی جس میں وہ ایک مسلمان کاکرداراداکررہےہیں۔
ٹیکوتلسانیہ بالی وڈکےگولڈن ایرایعنی نوےکی دہائی کےانتہائی کامیاب اداکارتھےاورہردوسری فلم میں وہ دکھائی دیتےتھے۔ آج کل وہ فلموں میں کم اورڈراموں میں زیادہ دکھائی دیتےہیں۔ ٹیکو تلسانیہ کئی ہندوستانی ہٹ فلموں میں عشق، دل ہےکہ مانتا نہیں، انداز اپنا اپنا، مسٹر بیچارا، پارٹنر اور دیوداس شامل ہیں ہیں۔