کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+76 ) 1,530,064
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,562
Last updated: مئی 26, 2022 - 8:57 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / پشاورزلمی مزیدمضبوط،کوئٹہ مزیدکمزور

پشاورزلمی مزیدمضبوط،کوئٹہ مزیدکمزور

PSL7: Quetta Gladiators vs Peshawar Zalmi

ویب ڈیسک — پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کاایک اورسنسنی خیزٹاکرا۔22ویں میچ میں پشاورزلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو24رنزسےہراکرایونٹ میں اپنی پوزیشن مزیدمضبوط جبکہ کوئٹہ کی مزیدکمزورکردی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلےجانے والےاس میچ میں پشاور زلمی نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیااورجیتنےکیلئےکوئٹہ کو186 رنزکاہدف دیا۔

ہدف کےتعاقب میں گلیڈی ایٹریزصرف 161 رنزہی بناسکےجبکہ ول اسمیڈنےشاندار99 رنزبنائےتاہم وہ نروس نائنٹیزکاشکارہوگئےاورسینچری مکمل نہ کرسکے۔

اہم میچ میں جیسن روئے،جیمز وینس، سرفرازاحمد،افتخاراحمداورعمراکمل جیسے بڑےبڑی کارکردگی دکھانےمیں ناکام رہے۔ سرفرازنے25، روئےنے13، افتخارنے10 اورعمراکمل نےایک رن بنایا، جبکہ جیمزوینس پھرصفرپرآؤٹ ہوگئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے3نےتین کھلاڑیوں کوپویلین بھجوایا۔

اس میچ میں تجربہ کار شعیب ملک اور نوجوان محمد حارث نے52 رنز کی شراکت بنا کرزلمی کومشکلات سے نکالا۔ حارث 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور حسین طلعت کے ساتھ 73 رنز کی شراکت بنائی اور 131 کے مجموعے پر58 رنز بنا کروہ بھی ہمت ہاربیٹھے۔

اس کے بعد حسین طلعت کا ساتھ نبھایا بین کٹنگ نےجنہوں نے14گیندوں پر 36 رنزکی دھواں دار اننگزکھیلی۔ انہوں نےسہیل تنویرکوایک ہی اوورمیں 4 چھکےبھی لگائےتھے۔

بین کٹنگ اور 51 رنز بنانے والے حسین طلعت آخری اوور میں آؤٹ ہوئےلیکن اپنی ٹیم کامجموعی ٹوٹل 185 رنزتک پہنچادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سےنسیم شاہ 27 رنز دے کر4 وکٹیں لیں۔

پشاورزلمی کےحسین طلعت کوآل راؤنڈ پرفارمنس پرمیچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
سرفراز احمد کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جیسن روئے، ول اسمیڈ، جیمز وینس، افتخار احمد، عمر اکمل، نور احمد، سہیل تنویر، نسیم شاہ، غلام مدثر اور خرم شہزاد شامل تھے۔

ٹیم پشاورزلمی
وہاب ریاض کی قیادت میں پشاور زلمی کی ٹیم حضرت اللہ زازئی، بین کٹنگ، محمد حارث، لیام لونگسٹن، شعیب ملک، حسین طلعت، شرفین ردرفرڈ، سلمان ارشاد، عثمان قادر اور محمد عمر پر مشتمل تھی۔

یہ بھی چیک کریں

ICC new test ranking

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،لبوشین کاپہلانمبر

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ …