Home / متنازعہ موادوالی لاکھوں پاکستانی ویڈیوزڈیلیٹ

متنازعہ موادوالی لاکھوں پاکستانی ویڈیوزڈیلیٹ

TikTok removes over 6 million controversial videos of Pakistan

ویب ڈیسک — ٹک ٹاک نے2021 کی تیسری سہ ماہی کےدوران ایک وسیع پیمانے پرپاکستان میں کمیونٹی گائیڈلائنزکی خلاف ورزی کرنےوالی 6,019,754ویڈیوزکوہٹادیاہے۔

پیرکوٹِک ٹِک نےاپنی کمیونٹی گائیڈلائنزانفورسمنٹ رپورٹ جاری کی، جس میں گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنےاور عوامی احتساب کےلیےاپنی وابستگی کوتقویت دینےکےلیےپلیٹ فارمزسےہٹائےگئےموادکی تفصیل دی گئی۔

پاکستان میں پانچ باربلاک ہونےوالی ٹک ٹاک کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہےکہ کمیونٹی کی حفاظت اور پلیٹ فارم کی سالمیت کے تحفظ کے لیے، یکم جولائی سے 30 ستمبر 2021 کے درمیان عالمی سطح پر 91,445,802ویڈیوز ہٹادی گئیں۔

ان میں سے تقریباً 95 فیصد ویڈیوز کو کسی صارف کے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا تھا، جب کہ 88فیصد کوکوئی ویوز موصول ہونے سے پہلے ہی ہٹادیا گیا تھا، اور93 فیصد کو پوسٹ کرنے کے24گھنٹے کےاندراتاردیاگیاتھا۔

ٹک ٹاک کےمطابق پاکستان اب دنیا میں ویڈیوزہٹائےجانےکےحوالےسےچوتھےنمبرپرآگیاہے۔

اس کے علاوہ، ایذا رسانی اور غنڈہ گردی کو فروغ دینے والے73.9 فیصد مواد کوہٹا دیاگیا،اورنفرت انگیز رویے کو فروغ دینےوالی 72.4 فیصد ویڈیوز کو بھی کسی کی اطلاع دینے سے پہلےہٹادیاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

inflation worldwide

مہنگائی کاجن دنیابھرمیں بےقابو

ویب ڈیسک ۔۔ مہنگائی کا جن عالمی قوتوں اورمعاشی طورپرمضبوط ممالک کےبھی ناک میں دم …