Home / اپنی سچائی دنیاکودکھاکراچھالگا:بیلاحدید

اپنی سچائی دنیاکودکھاکراچھالگا:بیلاحدید

Bella Hadid depressive looks

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی ماڈل بیلا حدید، جنہوں نے نومبر میں افسردہ کرنے والی تصویروں کا ایک سلسلہ اپ لوڈ کیا تھا، کہتی ہیں اس تبدیلی کی وجہ سے وہ خودکوکم تنہامحسوس کرتی ہیں۔

وال سٹریٹ جنرل کے ساتھ ایک انٹرویو میں 25 سالہ ماڈل نے اپنے افسردہ موڈ کاانکشاف کرتے ہوئے کہاکہ اس پوسٹ کےبعدانہوں نےخودکوکم تنہاپایاکیونکہ میرے پاس بہت سارے لوگ تھے جو یہ کہہ رہےتھےکہ وہ بھی میرےجیساہی محسوس کرتےہیں۔

امریکی سپر ماڈل کامزیدکہناتھامیرااداس موڈمیں لی گئی سیلفیزکوشئیرکرنےکامقصداس بات کو یقینی بنانا تھا کہ جو بھی ایسامحسوس کررہاہےاسےلگےکہ ایساہوناکوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ انسٹاگرام پراگرچہ چیزیں بظاہربہت خوبصورت لگتی ہیں لیکن اندرسےتوہم سب ایک جیسےہی ہیں ناں۔

بیلاکےمطابق انہیں اپناسچ دنیاکودکھاکراچھامحسوس ہواکیونکہ ہروقت آپ اپنی ہنستی مسکراتی تصاویرشئیرکرنےکےقابل نہیں ہوتے۔ سپرماڈل نےکہاوہ نہیں جانتیں کہ لوگ انسٹاگرام پرایسی اداس شکلیں نہیں چاہتے۔ اگرایساہےتومجھےبھی ساری زندگی انسٹاگرام پرنہیں رہنا۔ میرےلئےحقیقت حقیقت ہےاوریہی سب سےاہم ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistani actress Reema Khan appears on Geo News podcast with anchor Mubashira Hashmi, discussing her career and making a shocking revelation about slapping a co-star.

ریماکاساتھی اداکارہ کوتھپڑمارنےکااعتراف

Thursday, 23 April 2026 | Web Desk نوےکی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری معروف اداکارہ …