ویب ڈیسک ۔۔ فلموں میں مشکل ترین صورتحال میں بھی دوسروں کی جان بچانےمیں کامیاب رہنےوالےمشہورہالی ووڈہیروآرنلڈشیوارزنیگراپنی شادی بچانےمیں کامیاب نہ ہوسکے۔
سپرہٹ ہالی وڈفلموں کےہیروآرنلڈاوران کی اہلیہ میں علیحدگی کےدس برس بعدباقاعدہ طلاق ہوگئی ہے۔ واضح رہےکہ آرنلڈنے1986 میں سابق صدرجان ایف کینیڈی کی بھانجی سے شادی کی تھی۔
ماریہ شریور نے 2011 میں گھریلونوعیت کےتنازعات پرطلاق کے لیے درخواست دی اورعدالت میں یہ مقدمہ دس برس تک زیرسماعت رہا۔ اورآخرکارعدالت نےطلاق کی ڈگری جاری کردی۔
امریکی میڈیاکےمطابق مالی اثاثہ جات کی تقسیم کو قانونی شکل دینےاورطلاق کو سرکاری درجہ دینے میں 10 برس ۔ دونوں کے چار بچے ہیں۔