Home / ہانیہ عامرنےپوڈکاسٹ کیلئے20لاکھ مانگے

ہانیہ عامرنےپوڈکاسٹ کیلئے20لاکھ مانگے

Hania Amir demand 2 million for Podcast

ویب ڈیسک: معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل کہتےہیں اداکارہ ہانیہ عامر نے ان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے 20 لاکھ روپےکا مطالبہ کیا۔

عدنان فیصل حال ہی میں’نیوز 24‘کے متھیرا کے شو میں شریک ہوئےاورمختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

عدنان فیصل کےمطابق انہوں نے شوبز، سیاست اور سماجی شعبے کی نمایاں شخصیات کےساتھ پانچ سوکےقریب پوڈکاسٹ کئےہیں اورآج تک کسی کومعاوضہ نہیں دیا۔عدنان فیصل کاکہناتھاکہ وہ کسی ایک اداکار کو معاوضہ دیں گے تو باقیوں کو بھی دینا پڑے گا، جو ممکن نہیں۔

انہوں نے ہانیہ عامر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اداکارہ کو اپنے پوڈکاسٹ میں مدعو کرنے کی خواہش ظاہر کی تو ہانیہ عامر نے 20 لاکھ روپے معاوضے کا تقاضا کیا۔ تاہم، عدنان فیصل کا مؤقف تھا کہ اگر وہ ایک اداکارہ کو فیس دیں گے تو پھر دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی یہی اصول اپنانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہانیہ عامر ایک بڑی اسٹار ہیں، لیکن دوسرے اداکار بھی اہم ہیں، اس لیے سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔

ڈراما انڈسٹری میں موجود غیر اخلاقی تعلقات پر بات کرتے ہوئے عدنان فیصل نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انڈسٹری میں شادی شدہ مرد اداکاروں کے ناجائز تعلقات کا سلسلہ ختم ہو۔ ان کےمطابق شوبز میں شادی شدہ مردوں کے افیئرز عام ہیں اور اس رجحان پر روک لگنی چاہیے۔

واضح رہے کہ عدنان فیصل ایف ایچ ایم نامی یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ کی میزبانی کرتے ہیں، جو پاکستان کے معروف پوڈکاسٹ شوز میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Kapil Sharma pays tribute to Pakistani comedian Amanullah Khan

کپل نےامان اللہ کوکیسےخراج تحسین پیش کیا؟

Tuesday, 5 May 2026 | Web Desk دنیابھرمیں مشہوربھارتی کامیڈین کپل شرماپاکستان کےعظیم مزاحیہ اداکارامان …