Home / نادیہ خان اورزرنش خان آمنےسامنے،لفظی جنگ چھڑگئی

نادیہ خان اورزرنش خان آمنےسامنے،لفظی جنگ چھڑگئی

Zarnish Khan criticizes Nadia Khan on Social Media

تاریخ: 7 جولائی 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک نئی لفظی جنگ چھڑ گئی ہے—اور اس بار میدان سجا ہے سوشل میڈیا پر۔ سابق اداکارہ زرنش خان نے معروف میزبان نادیہ خان کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ان کی دانشمندانہ تبدیلیِ رائے پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

نادیہ خان نےآخرکیاکیا؟

واقعہ یوں ہے کہ نادیہ خان نے حال ہی میں ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی، جو ہانیہ عامر اور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کے بارے میں ان کے پچھلے بیانات سے متعلق تھی۔ نادیہ کا کہنا تھا کہ ان کی رائے ہانیہ کے بجائے دلجیت کے مؤقف کی بنیاد پر بدلی، اور رائے میں تبدیلی کو یوٹرن کے بجائے دانشمندی قرار دیا۔

زرنش خان کاسخت ردعمل

نادیہ خان کی یہ وضاحت زرنش خان کو ذرا بھی ہضم نہ ہوئی۔ زرنش نے انسٹاگرام پر نادیہ کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے تنقید کے نشتر چلائے اور لکھا: جب آپ دوسروں کے بارے میں منفی بات کرتی ہیں، مذاق اُڑاتی ہیں، ان کی شخصیت پر حملے کرتی ہیں، تو کیا آپ نے کبھی سوچا کہ وہ کیسا محسوس کرتے ہوں گے؟ شاید اب آپ کو اندازہ ہو گیا ہو۔

زرنش نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ آخر نادیہ خان کو کس اختیار یا حق سے دوسروں کی ذات پر تبصرے کرنے اور تنقید کا نشانہ بنانے کی اجازت ہے۔ زرنش کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین کی ایک بڑی تعداد اس مباحثے میں اپنی رائے دے رہی ہے۔ کچھ نادیہ خان کی وضاحت کو درست مان رہے ہیں، تو کچھ زرنش کی تلخ مگر سچ پر مبنی تنقید کے حامی دکھائی دے رہے ہیں۔

زرنش نے نادیہ کومزیدسناتےہوئے کہا کہ عزت دیں گی تو عزت ملے گی، آپ اپنا وربل ڈائریا کنٹرول کریں تاکہ کسی کو موقع بھی نہ ملے۔ جب خود پر بات آئے تو برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن دوسروں کیلئے کچھ بھی کہہ دینامشکل نہیں ہوتا۔ زرنش نے عوام کو بھی پیغام دیا کہ ہر فرد کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے اور دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

کیازرنش خان نےٹھیک کیا؟

شوبز کی دنیا میں اس طرح کی جھڑپیں معمول کی بات ہے، مگر جب یہ اختلاف ذاتی حملوں کی شکل اختیار کر لے تو نہ صرف مداح الجھن کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ان فنکاروں کی ساکھ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ نادیہ خان نےپتانہیں اپنی بات اچھی نیت سےکی یانہیں، لیکن جواب میں زرنش خان نےجوکچھ کہاوہ بھی کم ہرٹنگ نہیں۔ زرنش دوسروں کوتواپنےکام سےکام رکھنےکاکہہ رہی ہیں لیکن خودپرائےپھڈےمیں بڑےرعب سےٹانگ پھنسارہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Zahid Ahmed actor apology

افسوس یہ الفاظ میرےمنہ سےنکلے: اداکارزاہداحمد

Tuesday, 04 November 2025 | Web Desk پاکستانی ڈراموں کےمعروف اداکار زاہد احمد نےسوشل میڈیاکانٹینٹ …