کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+930 ) 950,768
اموات
(+39) 22,073
صحتیاب مریض
895,690
فعال کیسز
33,005
Last updated: جون 23, 2021 - 9:39 شام (+05:00) دوسرے ممالک

ماہرہ خان شوبزمیں کیسےآئیں ؟

Actor Mahira Khan Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ ماہرہ خان پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں ۔ وہ فلموں اورٹی وی میں یکساں ہٹ سمجھی جاتی ہیں اوران کےپروفائل میں درجنوں ہٹ ڈرامےاورفلمیں موجودہیں۔

گزشتہ ایک نجی ٹی وی کےشومیں انہوں نےاپنےشوبزمیں آنےکی کہانی کھل کربیان کردی۔ اداکارہ کےمطابق ایک روزوہ انڈس میں کام کرنےوالی اپنی دوست کولینےگئیں تووہاں انڈس کےمالک نےانہیں دیکھاتواپنےپاس بلاکرکیاکہ کیاہمارےپاس بطوروی جےکام کرینگی؟

ماہرہ کےمطابق انہوں نےانکارکرتےہوئےکہ وہ صرف فلموں میں کام کرناچاہتی ہیں جس پرانڈس کےمالک نےکہاکہ آپ فلموں میں بھی کام کرینگی لیکن فی الحال ہمیں اپنےمیوزک پروگرام کیلئےایک وی جےکی ضرورت ہے۔

ماہرہ کہتی ہیں کہ میں نےآفرقبول کرلی اورانڈس میں بطوروی جےکام کرنےلگی ۔ شروع میں مجھےیہ کام کچھ زیادہ مزےکانہیں لگالیکن آہستہ آہستہ میں نےانجوائےکرناشروع کردیا۔

ماہرہ کےمطابق انہیں شعیب منصورنےاپنی فلم بول میں کام کرنےکاموقع دیا۔ اس کےعلاوہ انہوں نےہمسفراوربن روئےجیسےہٹ پراجیکٹس میں بھی کام کیاہے۔ وہ بالی وڈکنگ شاہ رخ کےباالمقابل فلم رئیس میں بھی کام کرچکی ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistani Drama Zindagi Gulzar Hai

بھارتی عوام کی پرزورفرمائش پر ۔۔ زندگی گلزارہے

لاہور:(ویب ڈیسک/فاطمہ بتول) زی ٹی وی نےاعلان کیاہےکہ وہ پاکستان کی بلاک بسٹرٹیلی وژن سیریل …