Below Header Banner Area
Home / عائشہ عمرکاہراساں کر نےوالےکانام سامنےلانےکااعلان

عائشہ عمرکاہراساں کر نےوالےکانام سامنےلانےکااعلان

Above Article Banner Area
Ayesha Omer

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان فلم و ٹی وی کی مقبول اداکارہ عائشہ عمرنےخودکوہراساں کرنےوالےشخص کانام سامنےلانےکااعلان کردیا۔ تاہم انہوں نےکہاکہ وہ صحیح وقت آنےپرہراساں کرنے والے شخص کا نام سامنےلائیں گی۔

ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ انہیں جنسی ہراسانی کے واقعات سامنے لانے کی قیمت ادا کرنی پڑی اور انہوں نے اس کی وجہ سے بہت کچھ کھویا۔

عائشہ عمرنےبتایاکہ جنسی ہراسانی کا واقعہ سامنے لانے کے بعد ایک بہت بڑے برانڈ نے انہیں اس وقت کام دینے سےانکار کیا جب انہوں نےہراساں کرنےوالےشخص کا نام لینےسےانکارکیا۔

عائشہ عمر نے انڈسٹری میں ہراساں کیے جانے کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ انڈسٹری میں عمر سے دُگنا طاقتور شخص ہراساں کرتا رہا ہے جس کا ذکر انہوں نے 15 برس تک کسی سے نہیں کیا۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت اُن کی عمر 23 سال تھی، اُس وقت میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا رہا۔

Below Article Banner Area

یہ بھی چیک کریں

Engin Altan's New Turkish Drama Barbrosa

ارطغرل ایک اورتاریخی کرداراداکرینگے

لاہور:(ویب ڈیسک) دیریلیش ارطغرل میں مرکزی کردارادا کرنےوالےانگین التان اپنےمداحوں کوبہت جلد ایک اورتاریخی ڈرامےمیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔