Home / بالی وڈباکس آفس:2022میں کونسی فلمیں ریلیزہونگی؟

بالی وڈباکس آفس:2022میں کونسی فلمیں ریلیزہونگی؟

New Bollywood movies in 2022

ویب ڈیسک ۔۔ اس حقیقت کےباوجودکہ کوروناوائرس نےدیگر شعبوں کی طرح انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بھی خاصانقصان پہنچایاہے،فلم سازاورفن کاراس کوشش میں ہیں کہ شائقین کوایک بارپھرسینماگھروں کی جانب راغب کیاجائے۔

اسی مقصدکوسامنےرکھتےہوئےبالی وڈکےبڑےاداکاروں کی فلمیں اس سال ریلیزہونےجارہی ہیں۔ یہ فلمیں شائقین کےدل جیت پائیں گی یانہیں ، یہ تووقت ہی بتائےگالیکن ایک بات توطےہےکہ اس سال بالی وڈباکس آفس پرہمیں کڑامقابلہ دیکھنےکوملےگا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کےجن بڑےناموں کی فلمیں ریلیزہونےجارہی ہیں ان میں امیتابھ بچن،اکشےکمار،عامرخان،شاہد کپورسمیت دیگر کئی ناموراداکاشامل ہیں اورشائقین بے صبری سے اپنےہیروزکوایکشن میں دیکھنےکیلئےبےتاب ہیں۔

تعدادکی بات کی جائےتواکشےکماراپنےہم عصراداکاروں پربازی لیتےنظرآرہےہیں۔ اس سال ان کی یکےبعددیگرے6فلمیں ریلیزہونےجارہی ہیں۔ گزشتہ برس ان کی فلم ‘سوریاونشی’ نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا تھا۔ اکشےکےمداح ان کی فلم بچن پانڈےکےشدت سےمنتظرہیں۔ فلم بچن پانڈے18مارچ کوسینماگھروں کی زینت بنےگی۔ ایکشن، کامیڈی، ڈرامہ اور رومانس سے بھرپوراس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کریتی سینن اورجیکلین فرنینڈس بھی اداکاری کےجوہردکھائیں گی۔

اکشےنے 12جنوری کواپنی نئی فلم ‘سیلفی’ کااعلان بھی کیاتھا۔سیلفی میں ان کےساتھ عمران ہاشمی بھی ہوں گے۔ اکشےکاکہناہےکہ ‘سیلفی’ کی شوٹنگ جلدشروع کی جائےگی،یہ فلم انٹرٹینمنٹ،جذبات اورکامیڈی سے بھرپورہوگی۔

ورسٹائل اداکاراکشےکمار2022 میں فلم ‘پریتھوی راج’، ‘رکشا بندھن’، ‘اوہ مائی گاڈ ٹو’، ‘رام سیتو’ اور’گورکھا’ میں بھی جلوہ گرہونگے۔

1۔ پریتھوی راج
رواں ماہ 21 جنوری کو اکشے کمار کی تاریخی موضوع پر مبنی فلم ‘پریتھوی راج’ سینماگھروں کی زینت بنےگی۔ اس فلم میں اکشے ہندو حکمران پریتھوی راج چوہان کےروپ میں نظرآئیں گے۔ ‘پریتھوی راج’ میں اکشےکے ساتھ اداکار سونو سود اوراداکارہ منوشی چھلربھی ایکشن میں نظرآئیں گی۔

2۔ رکشا بندھن
ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم ‘رکشا بندھن’ 11 اگست 2022 کوریلیزہونےجارہی ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ اداکارہ بھومی بیڈنیکر اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ اس فلم کی کہانی بہن اوربھائی کے مضبوط رشتےکےگرد گھومتی ہے۔

3۔ رام سیتو
اکشے کمار کی ایک اورفلم ‘رام سیتو’ متوقع طور پر دیوالی کے موقع پرسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ‘رام سیتو’ کی کہانی ایک ماہرِ آثارِ قدیمہ کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں جیکولین فرنینڈس اورنشرت بروچا بھی اداکاری کرتےنظرآئیں گے۔

4۔ اوہ مائی گاڈ ٹو
کامیڈی اورڈرامہ سے بھرپوراکشے کمارکی فلم ‘اوہ مائی گاڈ ٹو’ کی ریلیز بھی 2022 میں متوقع ہے۔ اس فلم کی کہانی سماجی مسائل کےگردگھومتی ہے۔ فلم کی دیگرکاسٹ میں یمی گوتم اورپنکج تریپاٹھی بھی شامل ہیں۔ ‘اوہ مائی گاڈ ٹو’ 2012 میں ریلیزہونے والی فلم ‘اوہ مائی گاڈ’ کا سیکوئل ہے

5۔ گورکھا
رواں برس اپنی فلم ‘گورکھا’ میں اکشے کمارایک میجر جنرل کے روپ میں نظر آئیں گے۔ سنجے پورن سنگھ چوہان کی ہدایت میں بننے والی گورکھابھارت کی 75ویں یومِ آزادی یعنی 15 اگست 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔ اکشے کمار نے 15 اکتوبر 2021 کو فلم کا آفیشل پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا ان کے لیے میجر جنرل این کارڈوزو کا کردار ادا کرنا باعثِ فخر ہے۔

فلم بینوں کیلئےاچھی خبرہےکہ اسی سال ان کےپسندیدہ اجے دیوگن، رنبیر کپور، امیتابھ بچن اور دیگر بڑے اداکاربھی ایک سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اداکار اجے دیوگن کی فلم آر آر آر، گنگو بائی کاٹھیاواڑی، میدان، رن وے 34 اور تھینک گاڈ بھی متوقع طور پر2022 میں ہی ریلیزہوں گی۔

اداکار رنبیر کپور بھی اس سال فلم ‘شمشیرا’ اور ‘برہماستر’ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …