کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 5:12 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / قطرائرویزاورائربس آمنےسامنے،قانونی جنگ شروع

قطرائرویزاورائربس آمنےسامنے،قانونی جنگ شروع

Qatar airways Air Bus legal battle

ویب ڈیسک ۔۔ ہوائی جہازبنانےوالی دنیاکی معروف کثیرالقومی یورپی کمپنی ایئربس اوراس کےسب سےبڑےخریدارقطرائیرویزکےدرمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے۔ ائیربس نےقطرائیرویزپرمعاہدوں کی خلاف وزری کاالزام لگادیا۔

ائیربس کےمطابق قطرائیرویزنےجہازوں کےفرش میں خرابی کاجھوٹابہانہ بناکراے350جیٹ لائنرزکوگراونڈکردیاہےاوراسی بات کوبنیادپرائیربس نےقطرائیرویزسےچھوٹےطیاروں اے321نیوس کیلئےہونےوالےمعاہدےکوختم کردیاہے۔

جمعرات کو لندن کی عدالت میں سماعت کے لیے ایئربس کی جانب سے تیار کردہ دستاویزات کے مطابق قطری ریگولیٹرز کے لیے سرکاری کیریئر کے ذریعے چلنےوالے اے350ایس میں سے 21 کو گراؤنڈ کرنے کی کوئی معقول یا عقلی بنیاد نہیں ہے۔ ائیربس کادعویٰ ہےکہ قطر ایئرویز نےطیارےگروانڈکرنےمیں کوئی گڑبڑکی ہےکیونکہ کورونا وائرس کے اثرات کےپیش نظربیکار طیاروں کو غیر فعال کرنا ایئرلائن کے معاشی مفاد میں ہے۔

قطر ایئرویز کی جانب سےطیاروں کی سطح پرپینٹ میں نقائص پرایئربس کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد لندن میں قانونی جنگ شروع ہوچکی ہے۔طیارہ بنانے والی کمپنی نے جمعرات کو کہا کہ اس نے چھوٹے A321 کی فراہمی کے لیے علیحدہ معاہدہ منسوخ کر دیاہے۔ ائیربس کےاس فیصلےسےقطرائیرویزپرکافی دباوبڑھ جائےگاکیونکہ قطر اس سال کے آخر میں ورلڈ کپ فٹ بال ایونٹ کی میزبانی کرنےجارہاہے۔

واضح رہےکہ یورپی ریگولیٹرزنےاے350کےفرش میں خرابی کےبارےمیں بتایاکہ اس سےپروازمیں کوئی خرابی پیدانہیں ہوتی لیکن قطری ریگولیٹرزنےنہ صرف طیارےگراونڈکردئیےبلکہ طیاروں میں خرابی کوبنیادبناکرائیربس سے700ملین ڈالرمعاوضےکامطالبہ کیاہے۔

دوسری جانب ائیربس کاکہناہےکہ قطرائیرویزنےمعاہدےکی خلاف ورزی کی ہے،اسےکسی قسم کامعاوضہ نہیں دیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Nightmare on temple street

مورتی کےبھوت ۔ چوروں نےتوبہ کرلی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع چتراکوٹ میں چوروں کےایک گینگ کوڈراونےخوابوں نےتوبہ کرنےپرمجبورکردیا۔ …