مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اریبہ حبیب پاکستان کی معروف ماڈل ہیں اورحال ہی میں انہوں نےٹی وی پرکچھ ہٹ ڈرامےبھی کئےہیں جن میں ان کی اداکاری بہت پسندکیاگیا۔
حال میں انہوں نےاےآروائی ڈیجیٹل کےڈرامےجلن میں اداکاری کےجوہردکھائے۔ اس ڈرامےمیں ان کی اداکاری کومداحوں نےبےحدپزیرائی بخشی۔ اریبہ نےٹی وی اپنےکیرئیرکاآغازڈرامہ سیریل کوئی چاندرکھ میں نشال کےمنفی کردارسےکیا۔ قدم قدم عشق میں انہوں نےچاندکاکرداراداکیا۔ اس کےعلاوہ انہوں نےجانبازمیں تانیہ کےکرداراداکئے۔
اب ڈراموں کےبعداریبہ نےاپنےریڈی میڈگارمنٹ برانڈ اریبہ حبیب برانڈکےنام سےلانچ کیاہے۔
گزشتہ دنوں اریبہ کومداحوں کی جانب سےاس وقت سخت تنقیدکاسامناکرناپڑاجب انہوں نےاپنےانسٹاگرام اکاءونٹ پربالی وڈ اداکارسلمان خان کی آنےوالی فلم رادھےکاٹریلرشئیرکیا۔
مداحوں کی جانب سےکہاگیاکہ وہ کیوں ایک غیرملکی فلم کوپروموٹ کررہی ہیں ۔ سوشل میڈیاپرایک شخص نےیہاں تک کہاکہ کیااریبہ نےاس فلم میں کام کیاہےجواسےپروموٹ کررہی ہیں؟