Home / حمیرااصغرکی موت سےجڑےحقائق

حمیرااصغرکی موت سےجڑےحقائق

actor and model Humaira Asghar found dead

ویب ڈیسک: بھارتی شوبزانڈسٹری سےتعلق رکھنےوالےاداکاروں کی پراسراراموات کی خبریں ہم اکثرپڑھتےرہتےہیں لیکن اب ایسی ہی ایک انتہائی افسوسناک خبرپاکستان سےبھی آئی ہے۔

جی ہاں ، کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے32سالہ اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے۔ گزری تھانےکےمطابق لاش دوہفتےپرانی لگتی ہے۔

اداکارہ کی موت کاپتااس وقت چلاجب عدالتی بیلف اداکارہ سےگھرخالی کروانےپہنچا،کیونکہ فیلٹ مالک نےاداکارہ کےخلاف گھرخالی کرنےکاکیس درج کررکھاتھا۔ پولیس کاکہناہےکہ اداکارہ 2018 سے فلیٹ میں کرائے پر اکیلی رہتی تھی اوراس نے 2024 سے کرایہ بھی ادا نہیں کیا تھا۔

بیلف نےپہلےتودروازہ بجایالیکن اندرسےکوئی ردعمل نہ آیاتوتالا توڑ کر فلیٹ کے اندرداخل ہوئےاوروہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔ ابتدائی طورپرموت کی وجہ کاتعین نہیں ہو سکا۔

احدکاٹریک ریکارڈدرست نہیں، دنانیرہوشیاررہنا

اداکارہ کی تعلیمی قابلیت اورفنی کیرئیر

حمیرا اصغر10 اکتوبر 1992 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انکے والد ڈاکٹر اصغر علی پیشے کے اعتبار سے معالج تھے، وہ ایک متوسط مگر تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں، انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) لاہور سے بی ایف اے اور ایم ایف اے کی ڈگریاں لیں اوراس کےبعد پنجاب یونیورسٹی سے ایم فل فائن آرٹس کیا۔ آرٹ، پینٹنگ اور اسٹیج ڈراموں میں ان کی دلچسپی بچپن سے نمایاں تھی،2002 میں تھیٹر سے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور "اجوکا”، "رفیع پیر” اور "الحمرا” جیسے اداروں کے ساتھ 100 سے زائد تھیٹر شوز کئے، 2013 سے وہ ماڈلنگ کے شعبے میں آئیں اور بڑے برانڈز کے لیے کام کیا،اداکاری کے میدان میں انہوں نے ڈرامے چل دل، بے نام لالی، اور گرو میں پرفارم کیا، انھوں نے فلم جلیبی میں بھی کام کیا، ایک ریئلٹی شو سے انہیں بھرپور مقبولیت ملی۔

حمیرااصغرکی ذومعنی پوسٹ

حمیرا اصغر غیر شادی شدہ تھیں۔سوشل میڈیا پر ایک قابل غور پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا:اکیلا پن فنکار کی قیمت ہے، جو اکثر لوگ نہیں سمجھتے ہیں، یہ پوسٹ بعد ازاں مداحوں میں موضوع بحث بنی، اور کچھ دوستوں کے مطابق وہ حالیہ دنوں میں اداسی کا شکار تھیں۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کیاکہتی ہے؟

حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش کےابتدائی معائنےسےپتاچلتاہےکہ وہ ڈی کمپوز کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔

ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش کی بہت زیادہ خرابی کےباعث موت کااصل وجہ سےمتعلق حتمی طورپرکچھ کہنامشکل ہوگا، تاہم ڈی این اے اور کیمیکل ایگزیمنیشن کے سیمپل لیے ہیں۔ لاش سےلئےگئےنموموں کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

لاش 6ماہ پرانی ہے، پولیس افسرکاانوکھادعویٰ

ایس ایس پی سائوتھ مہزورعلی کےانتہائی حیران کن بیان کےمطابق اداکارہ کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ پرانی لگتی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نےاپنےبات کےحق میں یہ دلیل دی کہ فلیٹ سے ملنے والے کھانے پینے کے سامان پر ایکسپائری تاریخ 2024 ہے۔ فون ریکارڈ میں بھی آخری میسج ستمبر 2024 کے ہیں جو ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے ہیں۔ فلیٹ کے مالک سے بھی ان کا آخری رابطہ 2024 میں ہی ہوا تھا۔

مہروز علی کا مزید کہنا تھا کہ بلوں کی عدم ادائیگی کےباعث گھر کی بجلی بھی کافی عرصے سے کٹی ہوئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Zahid Ahmed actor apology

افسوس یہ الفاظ میرےمنہ سےنکلے: اداکارزاہداحمد

Tuesday, 04 November 2025 | Web Desk پاکستانی ڈراموں کےمعروف اداکار زاہد احمد نےسوشل میڈیاکانٹینٹ …